کیس کی سماعت 14نومبر کو ہوگی، فریقین میں راضی نامہ ہوا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا
ظہور پیلس تقسیم کیس میں عدالت نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، کیس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری خاندان کی ملکیت ظہور پیلس کی تقسیم کے کیس میں عدالت نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے فریقین کو 9 اے کی کاروائی کے تحت طلب کیا ہے۔ سول جج شیر حسن پرویز نے مدعی مقدمہ چوہدری شجاعت حسین ،مدعا علہیم چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، کیس کی سماعت کل 14 نومبر کو ہوگی، فریقین میں راضی نامہ ہوا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا بصورت دیگر آئندہ پیشی پر اسٹے کی درخواست پر بحث ہوگی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کیس بذریعہ مختارخاص پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل دائر کررکھا ہے۔ کیس میں شجاعت حسین کے بھائیوں چوہدری شفاعت حسین کا جواب دعوی کا رائٹ کلوز ہوچکا، چوہدری وجاہت حسین اور انکی ہمشیرہ بیگم شہلا نیئر کے خلاف یکطرفہ کاروائی ہوچکی ہے۔ Nov 11, 2024 06:30 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکانتمام 125 ملزمان فرد جرم کیلیے طلب،علی امین گنڈاپورکو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا گیا ہے
مزید پڑھ »
علیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف دہشت گردی کیس کا ریکارڈ فوری طلبعلیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف دہشت گردی کیس کا ریکارڈ فوری طلب
مزید پڑھ »
کنول اور چنبیلی کو مہکنے دوپردھان منتری واجپائی کے امن کو بھارت کی سرکار خطے کی ترقی اور محبت میں تقسیم در تقسیم کرسکتی ہے
مزید پڑھ »
وفاقی وزیر داخلہ کا نئی تعمیر شدہ سڑکیں شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلانوزیر داخلہ محسن نقوی نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور شافع حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
مزید پڑھ »
ڈاکو شاہد لُنڈ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کی ایف آئی آر درجشاہد کے بھائی شاہ دین اور خالد کیس میں نامزد
مزید پڑھ »
مناہل ملک لیک ویڈیوز معاملے پر مفتی قوی بھی بول پڑےمفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ وہ مناہل اور ویڈیو میں موجود لڑکے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، کیونکہ مناہل ان سے مختلف معاملات میں رہنمائی کےلیے رابطے میں رہتی ہیں
مزید پڑھ »