علیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف دہشت گردی کیس کا ریکارڈ فوری طلب
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف کیس کا ریکارڈ فوری طور پر طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وکیل نیاز اللہ نیازی، عنصر کیانی و دیگر پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف درج مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کا ریکارڈ فوری طور پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کدھر ہے مسئلہ کیا ہے۔
وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ یہ 600 افراد کا کیس ہے، کوئی سائفر کا کیس تو ہے نہیں کہ دو بندے ہوں، الزام کی تاریخ، وقت، گواہ کچھ بھی نہیں بس خاموشی ہے، الزام ہے عامر مغل ، علیمہ خان ، عظمیٰ خان میگا فون پر تقریر کے ذریعے اشتعال دلواتے رہے، کسی کا کوئی مخصوص کردار واضح نہیں سب پر مشترکہ الزام ہے۔ سلمان صفدر نے علیمہ خان عظمیٰ خان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے ریکارڈ منگواتے ہوئے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عظمیٰ اور علیمہ خان مزید 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےعظمیٰ خان اور علیمہ خان نےکارکنان کو میگا فون پراحتجاج کرنے کی ترغیب دی: پراسیکیوٹر
مزید پڑھ »
عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیاپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان و دیگر پرفرد جرم 19 اکتوبر کوعائد ہوگیانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کی ائیرپورٹ آمد؛ فین کے دھکے سے گرتے گرتے بچے، ویڈیو وائرلشاہ رخ خان نے فوری خود کو سنبھالا اور ائیرپورٹ کے اندر چلے گئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے خلاف لاہور میں دہشت گردی کا مقدمہ درجتھانہ مناواں میں ایس ایچ او ہڈیارہ میں مقدمہ درج، 300 نامعلوم افراد بھی نامزد
مزید پڑھ »
ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائےگئے، پیرکی حویلی میں قتل بچی کی والدہ کا انکشافمقتولہ بچی کے اہلخانہ کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ اس کیس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں چلایا جائے
مزید پڑھ »