اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ عدالت کہتی ہے نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں تو حکم پر عمل کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ابھی نہیں لگتا کہ نواز شریف کو کوئی بڑا ریلیف ملے گا، تمام فیصلے ہمیشہ کیلیے نہیں ہوتے بلکہ کچھ تبدیل بھی ہو جاتے ہیں، مستقبل میں کیا ہوگا اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتظار کریں گے نواز شریف آنے سے پہلے اپنے دفاع کیلیے کیا کریں گے، عدالت کہتی ہے نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں تو حکم پر عمل کریں گے، اگر عدالت ان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتی ہے تو اس پر بھی عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے اور قانون کے مطابق سابق وزیر اعظم کی واپسی پر فیصلہ کریں گے، ان کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، وہ کوئی ڈیل کر کے گئے تھے یا نہیں اس بارے میں نہیں معلوم۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نہیں معلوم چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا گیا یا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر ہماری حکومت نے نہیں رکھا، ان کو باہر رکھنے کا کام پہلے سے ہی شروع تھا۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ کرنا چاہتی ہے تو انہیں اجازت ملنی چاہیے، اگر انہیں اجازت نہیں ملتی تو مختلف پلیٹ فارم موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ہونی چاہیے، جو ادارے میرے ماتحت ہیں ان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج ہوگی، سرکاری ٹی وی پر بھی جلسہ دکھایا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں: شہباز شریفلاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ترقی دے کر پاکستان کی غربت کم کریں گے۔اپنے ایک پیغام میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں. ان کا مستقبل ہمیشہ صرف نواز شریف نے سنوارا ہے. نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہی نوجوانوں کو روزگار، تعلیم، ہنر اور امید کے تحفے دیئے۔شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے نوجوانوں کے لئے 20 ارب روپے کا پانچ سالہ تاریخی وزیراعظم یوتھ پروگرام
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں ...لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کو 2ہزار روپے جرمانے کا حکم دیدیا،عدالت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 5ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم کیا، حکمنامہ میں گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والے افراد کو 5ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہاکہ ڈولفن پولیس سارے معاملات کی مانیٹرنگ کرے گی
مزید پڑھ »
نواز شریف کا استقبال کس طرح کیا جائے گا ؟ بشیر میمن نے بتا دیاکراچی : مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیرمیمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے کارکن سندھی ٹوپی اوراجرک پہن کر نواز شریف کا استقبال کرنے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرنے ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کروائے جائیں گے،نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دے دی ساتھ ساتھ ایف آئی اے کو ایم ڈی ٹیسٹ کی انکوائری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔جبکہ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ س
مزید پڑھ »
مغل بادشاہ کی طرح عمران خان کی رہائی کا حکم نہیں دے سکتا، نگراں وزیراعظمنواز شریف کو وطن واپسی پر کچھ قانونی سوالات کا سامنا کرنا ہوگا، انوار الحق کاکڑ
مزید پڑھ »