کتوں کی لڑائی میں انسانوں کی بے قابو لڑائی، دو ہلاک، چار زخمی
کتوں کی لڑائی ہوئی۔ ان میں سے ایک کتے نے دوسرے کا کان اکھاڑ دیا۔ یہ دیکھ کر کتوں کے مالکان آپس میں لڑنا شروع ہوگئے اور لڑائی گالم گلوچ سے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور انجام اس کا یہ ہوا کہ ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ کتوں سے شروع ہونے والی اس لڑائی نے انسان وں کو ہی حیوان بنادیا اور اس کے نتیجے میں 2 لوگ مارے گئے اور 4 زخمی ہوئے۔ اور وجہ کیا تھی عدم برداشت ۔ صرف یہی نہیں، اس جیسے واقعات ہم روز سنتے ہیں۔ محلے میں کھیلتے ہوئے بچے آپس میں لڑے، بچوں کی لڑائی میں خواتین ایک دوسرے سے لڑائی کرتی ہوئی
باہر نکلیں اور سارے محلے کو اکٹھا کرلیا۔ بات بڑھتے بڑھتے حد سے گزر گئی۔ یہ لوگ اقدار سے اس قدر نیچے گرجاتے ہیں کہ خدا کی پناہ۔ بچے پھر باہر کھیلتے ہوئے ایک ہوجاتے اور والدین ایسی دراڑ کھینچ لیتے کہ جو کبھی نہیں بھرتی۔ وجہ بس ایک عدم برداشت۔ اگر سوچا جائے تو بچوں کی کھیل کود کے دوران لڑائی ایک عام سی بات ہے لیکن والدین کا اس طرح بے قابو ہوجانا عام بات نہیں۔ کسی بھی شے کو برداشت کرنے کی کمی کو عدم برداشت کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ہم کسی بات کو بنا سمجھے، تحمل اور حوصلے سے نہیں سنیں گے اور آپے سے باہر ہوجائیں گے تو سمجھ جائیں کہ ہم میں برداشت کی کمی ہے۔ درحقیقت رواداری، صبر و تحمل اور بردباری کی قسم ہے جو آج کل ناپید ہوگئی ہے۔ یہ منفی رویہ دور حاضر کے ہر انسان میں پایا جاتا ہے اور دیمک کی طرح انسان کے عقل و شعور کو ختم کررہا ہے۔ اس کی بہت سی وجوہ ہیں جن سے پورا معاشرہ متاثر ہے۔ صرف نوجوان یا غربت کی چکی میں پسا ہوا انسان ہی نہیں بلکہ ہماری سیاسی جماعتیں بھی عدم برداشت کا شکار ہیں۔ ہماری سیاسی جماعتوں کو ہی دیکھ لیجیے، جلسے جلوسوں کی آڑ میں وہ ایک دوسرے پر کس قدر کیچڑ اچھالتی ہیں۔ اسمبلیوں میں بھی لڑائی جھگڑے کی سیاست کا راج ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی، معاشرے میں اس قدر یہ وبا پھیل چکی ہے کہ دفاتر، محفلوں، چوک چوراہوں، غرض ہر جگہ پارٹی بازی شروع ہوچکی ہے۔ اگر ایک پارٹی کا بندہ دوسری پارٹی کے خلاف کوئی بات کردے تو وہ آپے سے باہر ہوجاتا ہے
عدم برداشت لڑائی جانور کتے ہلاک زخمی انسان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فضائی آلودگی سے لگنے والی بیماریوں سے بچانے والا آسان گھریلو ٹوٹکافضائی آلودگی کی وجہ سے لوگ سانس کی بیماریوں سمیت، حلق اور آنکھوں کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں
مزید پڑھ »
بیرونی مشنز میں تقرریوں کا عمل تاخیر سے لاحقبیرونی مشنز میں گریڈ 17 سے 19 کی تقرریوں کا عمل تاخیر سے لاحق ہے جس کی وجہ سے دفتر خارجہ میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
مزید پڑھ »
اسٹارباکس میں ہڑتالیںامریکہ میں اسٹارباکس کی کارکنان ہڑتالیں شروع کر دیں گے، جس کی وجہ سے کریسمس سے پہلے خریداری کے دنوں میں دکانوں میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔
مزید پڑھ »
فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں کیوں ہیں؟اداکارہ اپنے متنازع بیانات اور طرز زندگی کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں
مزید پڑھ »
معاشرے میں پھیلتا عدم برداشت کا رویہعدم برداشت ایک بیماری ہے جس نے ہمیں اندر سے کھوکھلا کردیا ہے
مزید پڑھ »
پاکستان کا آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہبجلی کی طلب میں کمی کی وجہ سے اس وقت ملک میں گیس کی فراوانی ہوچکی ہے
مزید پڑھ »