عرفان خان کی زندگی بدل دینے والا شخص IrrfanKhan Irrfan
فلم ’دی لنچ باکس‘ میں نواز الدین صدیقی کا یہ سادہ سا ڈائیلاگ درحقیقت گہری معنویت کا حامل ہے۔ انسان کتنی ہی منصوبہ بندی کر لے، اتفاقات کے آگے بندھ نہیں باندھا جاسکتا اور کبھی کبھی یہی ہماری زندگی کا رخ متعین کرنے والی قوت بن جاتے ہیں۔
کہانیوں کا دل دادہ یہ نوجوان جب سنیما کی سمت آیا تو وہ نصیر الدین شاہ تھا جس نے اسے سب سے زیادہ متاثر کیا۔ البتہ متھن اور نصیر الدین شاہ کے برعکس اس نے الگ راہ چنی یا شاید یہی تقدیر کا فیصلہ تھا۔ ایک جانب جہاں 15 کروڑ میں بننے والی اس کی فلم ’تلوار‘ 30 کروڑ کا بزنس کرکے ہٹ قرار پاتی، تو وہیں ’پیکو‘ اور’100 کروڑ کلب‘ کے نزدیک پہنچ جاتیں۔ ’ہندی میڈیم‘ نے جہاں بین الاقوامی سطح پر خوب داد بٹوری، وہیں چین کے باکس آفس پر تہلکا مچا کر فلمی پنڈتوں کو بھی حیران کردیا۔ عرفان خان کی آخری فلم اسی فلم کا سیکوئیل تھی، جس کی پروموشن میں ہم نے اس کی کینسر سے جوجھتی آواز آخری بار سنی۔
1988ء میں اپنا کیرئیر شروع کرنے والے عرفان خان نے ابتدا میں تو وہی فلمیں کیں جنہیں کرنے والے باصلاحیت اداکاروں کو سراہا تو جاتا ہے، مگر انہیں دولت اور شہرت نصیب نہیں ہوتی۔ البتہ 2000ء کے بعد جب وہ ہمیں مہیش بھٹ کی ’قصور‘ اور ’گناہ‘ جیسی روایتی مگر کمرشل فلموں میں نظر آیا تو اسے پہلے پہل ایک ایسے اداکار کے طور پر شناخت کیا گیا، جو چھوٹے موٹے رول نبھانے کے لیے موزوں تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عرفان خان کے بعد معروف بھارتی اداکار رشی کپور بھی چل بسےممبئی : بھارتی اداکار عرفان خان کے بعد ایک اور اداکار رشی کپور نے بھی دنیا کو الوداع کہہ دیا، وہ کینسرکےعارضے میں مبتلا تھے۔
مزید پڑھ »
اماں مجھے لینے آئی ہیں، عرفان خان کے آخری کلماتگزشتہ روز انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان نے موت سے چند منٹ قبل اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اماں مجھے لینے آئی ہیں۔‘
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: نہایت کم لوگوں کی موجودگی میں عرفان خان سپردخاک - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
اماں مجھے لینے آئی ہیں، عرفان خان کے آخری الفاظاداکار نے اپنی اہلیہ کو یہ بھی کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ اب میں ہار گیا ہوں‘۔ SamaaTV
مزید پڑھ »
عرفان خان کی اہلیہ کا اپنے خاوند کے نام دل سوز الوداعی پیغامعرفان خان کی اہلیہ کا اپنے خاوند کے نام دل سوز الوداعی پیغام ARYNewsUrdu IrrfanKhan
مزید پڑھ »
مرنے سے قبل عرفان خان کے آخری الفاظ - ایکسپریس اردوعرفان خان کی موت سے چار روز قبل ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا لیکن وہ لاک ڈاؤن کے باعث جنازے میں شرکت نہ کرسکے تھے
مزید پڑھ »