پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق عمان کے حکام کی جانب سے وصول ہونے والی تازہ اطلاعات کے مطابق ’امام بارگاہ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں گولیاں لگنے سے چار پاکستانی شہریوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 30 پاکستانی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔‘
سوموار کی رات تقریبا 11 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط کے قریب ایک امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر ہونے والے حملے میں چار پاکستانی شہری ہلاک جبکہ کم از کم 30 زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی سفیر عمران علی کے مطابق ’یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا جس کے وقت اس امام بارگاہ میں 300 سے 400 لوگ موجود تھے جن میں بچے، بوڑھے، مرد اور خواتین بھی شامل تھیں۔‘’حملہ 11 بجے ہوا جس کے دوران امام بارگاہ میں جاری مجلس میں موجود بچوں اور خواتین سمیت لوگوں کو تقریبا تین گھنٹے تک یرغمال بنایا گیا۔‘ اس دوران پاکستانی سفیر عمان کے حکام سے رابطے میں تھے اور عمران علی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’رات ڈھائی بجے کے قریب عمان کی پولیس نے یرغمالیوں کو باحفاظت ریسکیو کر لیا تھا۔‘عمران علی نے مزید بتایا کہ ان کے پاس حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے معلومات تو موجود ہیں لیکن عمانی حکام نے ان سے اس بارے میں بات نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ’تنہائی پسند‘ اور ’خاموش‘ نوجوان جو کالج میں بعض اوقات ’شکاریوں کا لباس پہن کر آتے تھے‘ عمان پولیس کی جانب سے ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ ’الوادی الکبیر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کی جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلند چھتوں والے امتحانی ہالز امتحان میں خراب کارکردگی کا باعث، ماہرینہم یہ جانتے ہیں کہ ہم جس ماحول میں ہوتے ہیں، اس کا اثر ہم پر پڑتا ہے، محققین
مزید پڑھ »
چیف جسٹس نے مجھ سے کہا تھا انکی توسیع کی افواہیں ہیں مگر انہیں دلچسپ نہیں: وزیر قانونچیف جسٹس کو بتایا کہ ہم پینشن ریفارمز پر کام کررہے ہیں جس میں ریٹائر منٹ کی عمر میں 2 سال کا اضافہ کیا جائے گا: اعظم نذیر
مزید پڑھ »
اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر حملہ، 16 فلسطینی شہیداسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،فلسطینی وزارت صحت
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس: ارشد ندیم سمیت سات رکنی پاکستانی دستے میں شامل ایتھلیٹس کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟پاکستان نے آخری مرتبہ اولمپکس میں کوئی بھی تمغہ بارسلونا میں 1992 میں جیتا تھا۔ اس برس ہاکی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی تھی اور کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ انفرادی مقابلوں میں آخری مرتبہ پاکستان نے کوئی بھی تمغہ 1988 میں جیتا تھا اور یہ میڈل جیتنے والے باکسر حسین شاہ...
مزید پڑھ »
یوکرین میں شہری تنصیبات کو کس نے نشانہ بنایا؟ روس کا بیان سامنے آگیاامریکا میں تعینات روس کے سفیر نے بھی کیف میں بچوں کے اسپتال پر حملے کو روس مخالف پراپیگنڈہ قرار دیدیا
مزید پڑھ »
روس سے جنگ، نیٹو کا یوکرین کو 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلاننیٹو کے اجلاس میں یوکرین کو مغربی فوجی اتحاد میں رکنیت کے لیے باضابطہ طور پر ایک ناقابل واپسی راستے پر گامزن کرنے کا اعلان بھی کیا
مزید پڑھ »