اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر حملہ، 16 فلسطینی شہید

Gaza خبریں

اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر حملہ، 16 فلسطینی شہید
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،فلسطینی وزارت صحت

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے اسکول پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصیرات کیمپ میں قائم اسکول پر حملے کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حملہ حماس کے جنگجوؤں کی موجوگی کی اطلاع پر کیا گیا جو اس جگہ کو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف منصوبہ بندی اور حملوں کے لیے ایک خفیہ ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے بیان کی تردید کی گئی ہے۔ واضح رہے 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔غزہ کے علاقے شجاعیہ میں کئی روز سے جاری فوجی آپریشن میں 100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کا غزہ پر اسرائیلی حملے مکمل بند کرنے کا مطالبہشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کا غزہ پر اسرائیلی حملے مکمل بند کرنے کا مطالبہاسرائیل غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، 37 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے، اقوام متحدہ تنازعات سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے: وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
مزید پڑھ »

غزہ: اسرائیل کا سیف زون پر حملہ، ایک خاندان کے 9 افراد سمیت 12 فلسطینی شہیدغزہ: اسرائیل کا سیف زون پر حملہ، ایک خاندان کے 9 افراد سمیت 12 فلسطینی شہیداسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے: عرب میڈیا
مزید پڑھ »

اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کو خون میں نہلادیا، 200 سے زائد فلسطینی شہیداسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کو خون میں نہلادیا، 200 سے زائد فلسطینی شہیداسرائیل کی صیہونی فوج نے غزہ میں نصیرات کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھ »

غزہ: اسرائیل کی اقوام متحدہ کے اسکول پر پھر بمباری، 33 فلسطینی شہیدغزہ: اسرائیل کی اقوام متحدہ کے اسکول پر پھر بمباری، 33 فلسطینی شہیداس اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی: غیر ملکی میڈیا
مزید پڑھ »

رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاکرفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاکہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے
مزید پڑھ »

غزہ میں نقدی کا بحران جس کا فائدہ ’منی ایکسچینج مافیا‘ اٹھا رہا ہےغزہ میں نقدی کا بحران جس کا فائدہ ’منی ایکسچینج مافیا‘ اٹھا رہا ہےحالیہ مہینوں میں غزہ میں نقد رقم کی بہت کمی ہو گئی ہے خاص طور پر جب سے اسرائیل نے فلسطینی ٹیکس محصولات سے غزہ کی مختص رقم کو منجمد کیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-27 11:41:23