اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ عورت مارچ قابل اعتراض نعروں کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں ‘’ خواتین کے عالمی دن’’ کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام سے پہلے عرب معاشرے میں خواتین کے کوئی حقوق نہیں تھے۔ اسلام ہمارے لیے چادر چار دیواری کے اصول واضح کر چکا ہے۔
‘’عورت مارچ’’ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیے بغیر نکلیں تو ہم آپ کیساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر طاقت بنیں گے کیونکہ خواتین کو طاقتور بنانا ہی ہمارا سب سے اہم اور بڑا مشن ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ قابل اعتراض نعروں کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے۔ میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔...
فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہْ الزہرا کی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں۔ پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰ تجارت پیشہ تھیں۔ اِسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عورت مارچ: بات تمیز سے، اعتراض دلیل سےSamaaBlogs SamaaTV ہمارے بچے مدرسوں جبکہ بچیاں تعلیمی اداروں اور دفاتر میں محفوظ نہیں۔ اس کی وجہ ان کے کپڑے نہیں بلکہ ہوس اور حیوانی جبلت ہے جس کا ریموٹ کنٹرول بچوں اور بچیوں کے پاس نہیں بلکہ مجرم کے دماغ میں ہوتا ہے تحریر:mrazaharoon AuratMarch2020
مزید پڑھ »
عورت مارچ پر پابندی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ'پاکستانی معاشرے میں اسلامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے' تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
عورت مارچ کےخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظاسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عورت مارچ کےخلاف درخواست کےقابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ کرلیا،
مزید پڑھ »
عورت مارچ:خواتین کیلئےصنفی انصاف اوربنیادی حقوق کاطلبگارخواتین کے عالمی دن 8 مارچ کو ان کے حقوق کیلئے ملک کے مخلتف شہروں میں عورت مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پڑھیے aqsa_mansoor کی رپورٹ SamaaTV AuratMarch
مزید پڑھ »
عورت مارچ آرگنائزکرنے والوں کیلئے ماہرہ خان کامشورہان دنوں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع ’’عورت مارچ ‘‘ ہے۔ اس بحث میں خلیل الرحمان کی جانب سے ماروی سرمد کیلئے استعمال کیے جانے والے الفاظ کے بعد مزید تیزی آگئی ہے۔ KhalilUrRahmanQamar MahiraKhan SamaaTV
مزید پڑھ »