عون کی اہلیہ بینش اقبال نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے شوہر کی گمشدگی سے متعلق ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے جمعے کو سی سی پی او لاہور کو 20 اگست تک ان کی بازیابی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
’بِل بِل پاکستان‘ گانے والے عون علی کھوسہ کا مبینہ اغوا: ’لوگوں کو غائب کروانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے‘’سوشل میڈیا پر گانا وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد عون کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا۔ یوٹیوب سے گانا بھی ہٹا دیا گیا۔‘
پاکستان میں بجلی کے مسئلے اور معاشی بحران پر مبنی گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر شائع کی گئی تھی جس کے بعد کئی لوگوں نے اسے ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا تھا۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ بازیابی کی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ عون کھوسہ ’طنز و مذاح کرنے والے، ڈیجیٹل کوننٹنٹ کرئیٹر ہیں۔ ان کے طنز و مذاح کی وجہ سے انھیں یوٹیوب پر لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں اور سبسکرائب کر چکے ہیں۔‘
درخواست کے مطابق صبح ہوتے ہی ان کی اہلیہ بینش نے اچھرا تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ تھانے میں موجود اہلکاروں نے ایف آئی آر درج نہیں کی جس کے بعد انھیں عدالت میں بازیابی کی درخواست دائر کرنا پڑی۔ احمد فرہاد بازیابی کیس: عدالتوں کی جانب سے خفیہ اداروں کے افسران کی طلبی کے بعد عموماً لاپتہ افراد کیوں منظرعام پر آ جاتے ہیں؟عون علی کھوسہ ایک آن لائن کامیڈین ہیں جن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز ہیں۔ وہ اپنی ویڈیوز میں مختلف سماجی مسائل کو مزاحیہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’بل بل پاکستان‘ کامیڈین عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیایوٹیوبر اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں
مزید پڑھ »
راشد محمود ایک بار پھر بجلی کا بھاری بِل موصول ہونے پر سیخ پاہماری زندگیاں مسلسل جدوجہد اور مشکل وقت سے وابستہ ہیں، سینیئر اداکار
مزید پڑھ »
اولمپکس میں ریکارڈ اور سونے کا تمغہ، علی ظفر نے ارشد کیلئے کتنے روپے انعام کا اعلان کیا؟اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کے لیے علی ظفر نے سوشل میڈیا پر انعام کا اعلان کیا
مزید پڑھ »
’موسیقی چلتی رہتی اذان بھی سننے نہیں دی جاتی‘، حسینہ واجد کی خفیہ جیل میں قید وکیل کی کہانیاحمد بن قاسم کو ان کے والد اور جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی وجہ سے اغوا کیا گیا تھا، وہ اپنے والد کا کیس لڑ رہے تھے
مزید پڑھ »
پاکستان علما کونسل کی چیف جسٹس کو دھمکیوں کی مذمتعدلیہ کے فیصلوں پر تحفظات کی بنیاد پر قتل یا تشدد پر اکسانے کے فتوےکی تائید نہیں کی جا سکتی: چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی کا بیان
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ اوردیگرسیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کا الزام، پاکستانی شہری پر فرد جرم عائدمبینہ سازش کا ہدف امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے، ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے: امریکی میڈیا
مزید پڑھ »