واشنگٹن جنگ بندی کے بجائے شہریوں کے تحفظ کے لیے لڑائی میں وقفے کی حمایت کرتا رہا ہے
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عمل کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ حماس سے جنگ بندی کے مخالف انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بن گویر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی ڈیل کا پہلا مرحلہ عارضی ہے، دوسرا مرحلہ بے نتیجہ رہا تو جنگ دوبارہ شروع کریں گے۔
البتہ کچھ ایسے نکات ہیں جو حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے سیز فائر کے معاہدے کی کامیابی کے امکانات پر سوالیہ نشانات اٹھاتے ہیں۔ اسرائیل کے اہم جنگی مقاصد میں سے ایک حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو تباہ کرنا تھا، اگرچہ اسرائیل نے اسے شدید نقصان پہنچایا ہے، لیکن حماس اب بھی دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دوسری طرف بہت سے اسرائیلی سیاست دان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کے لیے کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ مئی 2024اور جنوری 2025میں واحد فرق صرف ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے صدارتی دفتر میں اپنے آخری ایام کے بارے میں بتایا کہ کیسے علیٰ الاعلان خود کو صہیونی کہنے والے بائیڈن، وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی خود سری کے آگے بے بس تھے۔
اقوامِ متحدہ نے بھی اسرائیل کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ سلامتی کونسل میں امریکا اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل کر کے اسرائیل نے نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا جب کہ انھوں نے اسرائیل کو عسکری اور مالیاتی امداد فراہم کیں جوکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں امن کے لیے جرگہ دوبارہ شروع ہوگامشیر اطلاعات نے کہا کہ دو دن کے وقفے کے بعد کرم میں جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لئے معاہدہ کرے گا۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی صحافی شہیدغزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک اسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھ »
کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے، بیرسٹر سیف2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لے معاہدہ کرے گا، مشیر اطلاعات کےپی
مزید پڑھ »
اسرائیل اور حماس کے درمیان آج سے جنگ بندی کا آغاز، غزہ میں امن کی امیداگر ضرورت پڑی تو اسرائیل لڑائی دوبارہ شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، نیتن یاہو
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کر دیااسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور پناہ گزینوں کو بے گھر کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج میں دو اہلکار ہلاک، دو زخمیغزہ کے علاقے بیت حنون میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »