نتائج بتاتے ہیں کہ برطانوی انتخابات میں امیدواروں کی جیت یا شکست کی بنیاد غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے ان کا یا ان کی جماعت کا مؤقف بھی رہا۔
برطانوی انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق سابقہ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے۔اگرچہ لیبر پارٹی مجموعی طور پر اکثریتی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی تاہم زیادہ مسلم آبادی والے علاقوں میں لیبر پارٹی کی کارکردگی خراب رہی۔
لیبر پارٹی کے شیڈو منسٹر جوناتھن ایش وڈ گزشتہ انتخابات میں لیسٹر ساؤتھ کی نشست پر 22 ہزار ووٹوں سے زیادہ کی اکثریت سے جیتے تھے تاہم حالیہ انتخابات میں وہ آزاد امیدوار شوکت آدم سے شکست کھا گئے۔ اسی طرح برمنگھم پیری بار میں لیبر پارٹی کے خالد محمود کو آزاد امیدوار ایوب خان نے 507 ووٹوں سے شکست دے دی۔
ماضی میں لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ رہنے والی کلاڈیا ویب اس مرتبہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہی تھیں اور انہوں نے غزہ جنگ کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنایا تھا، کلاڈیا خود تو الیکشن نہیں جیت سکیں تاہم انہوں نے لیبر پارٹی کے ووٹ کم کردیے جس کا فائدہ کنزرویٹو پارٹی کو ہوا۔اس کے علاوہ کچھ دیگر لیبر رہنماؤں بشمول لیبر پارٹی کے سربراہ اور نو منتخب برطانوی وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر کی اکثریت میں کمی دیکھی گئی، ان کی انتخابی مہم کے دوران انہیں ’فری پیلسٹائن‘ کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا اور انتخابات میں...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی تجویز حماس اسرائیل تنازع کے خاتمے کا بہترین طریقہ ہے؛ قطرغزہ میں واضح اور مستقل جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، قطری وزیراعظم
مزید پڑھ »
امریکی محکمہ خارجہ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی پر سالانہ رپورٹ جاریبھارت میں مسلم اور مسیحی برادری کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، بی جے پی کے اراکین کے اقدامات اور بیانات حکومتی عہدیداروں کے مثبت بیانات سے متصادم رہے: رپورٹ
مزید پڑھ »
امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ووٹنگ کی درخواست کر دیکئی مرتبہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق یو این قراردادوں کو ویٹو کرنے والے امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ووٹنگ کی درخواست کر دی ہے
مزید پڑھ »
برطانوی عام انتخابات: 650 میں سے لیبر پارٹی 450 سیٹیں حاصل کر سکتی ہےامید بھی ظاہر کی جا رہی ہے کہ لیبر پارٹی غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی امداد اور بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے
مزید پڑھ »
غزہ جنگ بندی کیلیے حماس کی بعض تجاویز قابل قبول نہیں، امریکااسرائیل حماس کی کارروائیوں کے جواب میں غزہ میں جنگ جاری رکھے گا، وزیرخارجہ انٹونی بلنکن
مزید پڑھ »
غزہ میں 10 میں سے 9 شہری بے گھر ہیں؛ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیلغزہ میں میں 23 لاکھ فلسطینیوں میں سے 19 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں اور کیمپوں میں رہ رہے ہیں
مزید پڑھ »