غزہ کی وزارت صحت کے مطابق شہدا میں سے 33 فیصد تعداد بچوں اور 18.4 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔
غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
غزہ کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 40 ہزار 5 افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق شہدا میں سے 33 فیصد بچے اور 18.4 فیصد خواتین شامل ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 300 روز مکمل ہونے پر جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے انفرااسٹرکچر کو بھی شدید ترین نقصان پہنچا ہے اور اس مد میں 33 ارب ڈالر کے براہ راست نقصانات ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 198 سرکاری عمارتیں، 117 تعلیمی ادارے، 610 مساجد،3 گرجا گھر، ایک لاکھ 50 ہزار رہائشی یونٹ، 206 آثار قدیمہ، 34 کھیلوں کے مراکز، 3 ہزار کلومیٹر سے زائد بجلی کی ترسیل کا نظام اور 700 پانی کے کنویں تباہ ہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے 34 اسپتالوں اور 68 مراکز صحت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ غیر فعال ہوگئے۔ہمیں اپنے بچوں کی پیدائش کی خوشی منانے کا بھی وقت نہیں ملا، ان بچوں کا کیا قصور تھا: شہید بچوں کا والد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگافلسطینی بچی نے سوال کیا کہ اگر آپ کے اپنے بچے بھی ان مصائب کا شکار ہوتے تو کیا آپ چپ رہتے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، 30 سے زائد فلسطینی شہیداسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی غزہ میں بھی بمباری کی، جس میں کل سے اب تک 80 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔
مزید پڑھ »
غزہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 30 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمیشہیدوں میں 15 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں اور 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، وزارت صحت
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر افراد پر بمباری جاری، 90 سے زائد فلسطینی ...غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین سکولوں کو نشانہ بنایا۔سول ڈیفنس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر تازہ...
مزید پڑھ »
غزہ : اسرائیلی فضائی حملے جاری،جنوبی اور وسطی علاقوں میں 40 فلسطینی شہیدغزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں کم از کم 50 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے سکول پر حملہ کیا جس میں23 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیل نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بمباری کی جس میں بچوں سمیت 17...
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر افراد پر بمباری نہ تھمی، 90 سے زائد فلسطینی ...غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین اسکولوں کو نشانہ بنایا۔سول ڈیفنس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر تازہ اسرائیلی حملے میں کم از کم...
مزید پڑھ »
غزہ میں اسکولوں سمیت دیگر مقامات پر اسرائیل کی بمباری سے 40 فلسطینی شہیداسرائیل کے حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 699 اور 91 ہزار 722 زخمی ہوگئے ہیں
مزید پڑھ »