اسرائیل کے حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 699 اور 91 ہزار 722 زخمی ہوگئے ہیں
غزہ میں اسکولوں سمیت دیگر مقامات پر اسرائیل کی بمباری سے 40 فلسطینی شہیداسرائیل کی فورسز نے غزہ کی پٹی میں دو اسکولوں اور مختلف مقامات میں فضائی کارروائی کے دوران 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل نے فضائی کارروائی میں وسطی غزہ کے البوریج کیمپ میں گھروں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے۔ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے نے شمال میں غزہ سٹی کے مرکز میں ایک گھر پر بمباری کی جہاں 5 فلسطینی شہید ہوئے اور اسی طرح جنوبی شہر خان یونس میں ایک اور فضائی کارروائی میں ایک شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی کے قریبی علاقے تفاح کے قریبی علاقے عبدالفتح حمودہ اور الزہرا اسکول میں قائم حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبوراسرائیل نے خان یونس، بوریج پناہ گزین کیمپوں اور غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، 30 سے زائد فلسطینی شہیداسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی غزہ میں بھی بمباری کی، جس میں کل سے اب تک 80 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیل کی الاقصیٰ اسپتال اور اسکول پر بمباری؛ 20 فلسطینی شہیداسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 18 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
مزید پڑھ »
اسرائیل کی ایک ہفتے کے دوران 5 اسکولوں پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید7 اکتوبر2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیل غزہ میں اب تک 400 اسکولوں کو بمباری سے تباہ کرچکا ہے
مزید پڑھ »
اسرائیل نے خان یونس میں پناہ گزین کیمپ پر بم برسا دیئے ، 100 سے زائد فلسطینی ...غزہ کے علاقے خان یونس میں سیف زون قرار دیئے گئے المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق المواسی کیمپ پر بمباری سے 71 فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شاطئی کیمپ میں نماز پڑھتے لوگوں پر بمباری کی جس میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ میں...
مزید پڑھ »
اسرائیل کی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 71 فلسطینی شہیدسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید اور 289 افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی، حملے میں اسرائیل نے حماس کے فوجی سربراہ محمد ضیف کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی فوجی اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے...
مزید پڑھ »