فاروق ستار بڑے سیاسی شعبدہ باز ہیں، شرجیل میمن کا پریس کانفرنس پر ردعمل

پاکستان خبریں خبریں

فاروق ستار بڑے سیاسی شعبدہ باز ہیں، شرجیل میمن کا پریس کانفرنس پر ردعمل
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

ایم کیو ایم کراچی میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی، عوام کو گمراہ کرنے کیلیے جھوٹے دعوے کر رہی ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے فاروق ستار کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شمار سیاست کے بہت بڑے شعبدہ بازوں میں ہوتا ہے، ان کے الزامات حقیقت سے زیادہ سیاسی شعبدہ بازی ہیں۔ اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنانے سے پہلے فاروق ستار کو حقائق اور اعداد و شمار کا مطالعہ کرنا چاہیے تھا، سندھ حکومت نے پچھلے 5 سال میں 160 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات اور پنشن کی...

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی اداروں کے مسائل کا اصل سبب ماضی میں ایم کیو ایم کی ناقص حکمرانی اور کرپشن ہے۔ 2017 سے پہلے بھی بلدیاتی ادارے ایم کیو ایم کے پاس تھے، لیکن بدقسمتی سے ان اداروں کو مالی اور انتظامی تباہی کی طرف دھکیلا گیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ فاروق ستار دعویٰ کر رہے ہیں کہ 80 فیصد واجبات سندھ حکومت کے ذمے ہیں، جو سراسر غلط ہے۔ بلدیاتی ادارے خودمختار ادارے ہیں اور ان کے پنشن فنڈز اور مالیاتی امور ان کے اپنے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ سندھ حکومت نے کئی مواقع پر بلدیاتی اداروں کی مدد کی، لیکن یہ ادارے ایم کیو ایم کے دور حکومت میں خود کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاق سے جو فنڈز ملتے ہیں، وہ شفاف طریقے سے خرچ کیے جاتے ہیں۔ اگر فاروق ستار سمجھتے ہیں کہ 25 ارب روپے غائب ہو گئے ہیں تو وہ ثبوت فراہم کریں، حکومت آزاد اور شفاف آڈٹ کے لیے تیار ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

تاجروں کو مذاق پر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جوابتاجروں کو مذاق پر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جوابسمجھ نہیں آرہی آج کل آپ لوگ اتنےغیرمحفوظ کیوں ہورہے ہیں، شرجیل میمن کی ٹوئٹ پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل
مزید پڑھ »

آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعملآئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعملصوبائیت کارڈ کھیلنا آپکی پرانی عادت ہے،ہماری مجبوری ہے کھل کر آپکو جواب بھی نہیں دے سکتے، وزیر اطلاعات پنجاب
مزید پڑھ »

ہندوؤں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئیہندوؤں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئیپریس کانفرنس میں فاروق عبداللہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے
مزید پڑھ »

پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی، شہباز شریفپرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی، شہباز شریفقائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی اور سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا بھی پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
مزید پڑھ »

کراچی میں ظلم کا بازار گرم ہے، وزیراعظم ہمارا انتظامی معاملہ ہمارے حوالے کریں، ایم کیو ایمکراچی میں ظلم کا بازار گرم ہے، وزیراعظم ہمارا انتظامی معاملہ ہمارے حوالے کریں، ایم کیو ایمپہلے کوٹہ سسٹم کے نام پر ظلم ہوا اب تعلیم کے دروازے بھی بند کردیے گئے ہیں، فاروق ستار
مزید پڑھ »

آذر بائیجان سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظمآذر بائیجان سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظممعاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دے دیں گے، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کے شکر گزار ہیں،باکو میں پریس کانفرنس
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-11 09:08:08