صوبائیت کارڈ کھیلنا آپکی پرانی عادت ہے،ہماری مجبوری ہے کھل کر آپکو جواب بھی نہیں دے سکتے، وزیر اطلاعات پنجاب
صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے، مجبوری ہے کھل کر آپ کو جواب بھی نہیں دے سکتے، وزیر اطلاعات پنجابوزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپکی پرانی عادت ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپکے لوگ دے رہے ہیں، ہمیں تو کبھی کبھی جواب دینا پڑ جاتا ہے تو آپ خفا ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہم نے کبھی سیاست نہیں کی، کیا ہر معاملے میں چچا بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں؟ ہماری مجبوری ہے کھل کر آپکو جواب بھی نہیں دے سکتے، ورنہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لے کر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی موجود ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے تو آپ تڑپنا شروع کردیتے ہیں، سندھ میں جانور بندھے سکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے لوگ رو رہے ہیں، اپنی حکومت کی 16 سال کی کارکردگی اور مریم نواز کی 1 سال کی کارکردگی کا جب دل چاہے معائنہ کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے، اگر اپ کو کبھی صفائی اور خوبصورت سڑکیں دیکھنے کا شوق ہو تو لاہور لازمی چکر لگائیں۔Feb 15, 2025 01:36 PM’فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو نہیں پوری تحریک انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا‘احسن اقبال کا پست قد خاتون ٹیچر کو ایوارڈ دینے کا انوکھا انداز، سب کے دل جیت لیےکراچی: ڈیفینس میں فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمدخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تاجروں کو مذاق پر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جوابسمجھ نہیں آرہی آج کل آپ لوگ اتنےغیرمحفوظ کیوں ہورہے ہیں، شرجیل میمن کی ٹوئٹ پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل
مزید پڑھ »
پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی، شہباز شریفقائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی اور سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا بھی پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
مزید پڑھ »
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے شرجیل میمن کی ٹوئٹ پر تنقید کیپنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کی ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے آج کل آپ لوگ اتنے غیرمحفوظ کیوں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی گفتگو پر ان کو بلا کر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ ویسے اورنج لائن، تین میٹروز، سپیڈو بسوں اور الیکڑک بائیکس کے بعد الیکٹرک بسیں اگلا قدم ہے۔
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل انڈین میڈیا کا نسیم شاہ پر الزاموزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر نسیم شاہ کی پریس کانفرنس کے جواب کو خود ساختہ طور پر تبدیل کردیا
مزید پڑھ »
ٹرانسپورٹرز کے مطالبے پر کراچی میں ہیوی ٹریفک کے اوقات میں اضافہفیصلہ ٹرانسپورٹرز کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایک چھوٹا قدم ہے، شرجیل میمن
مزید پڑھ »
حکومت سندھ کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہگاڑیوں کے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا، شرجیل انعام میمن
مزید پڑھ »