پاکستان کے جارح مزاج اوپنر اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان نے اب ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح دلانے کی ٹھان لی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دنیائے کرکٹ کی تمام ٹیمیں بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی کاکول اکیڈمی میں پاک فوج کی نگرانی میں فٹنس کیمپ میں سخت تربیت کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے ہیں جہاں 18 اپریل سے سیریز کا آغاز ہوگا۔ یہ سیریز اور اس کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کے جارح مزاج اوپنر اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان نے بھی ورلڈ کپ پر نظریں جما لی ہیں۔
فخر زمان کا کہنا ہے کہ میرا ہدف ایک ہی ہے کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا پُر فارم کر کے ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔اوپنر کا کہنا تھا کہ کاکول اکیڈمی میں تربیت کام آئے گی۔ اس کیمپ میں سب سے زیادہ اعظم خان نے متاثر کیا، ہم ان سے اتنی سخت تربیت کی توقع نہیں کر رہے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوششامریکا کے ڈیوڈ رش نے 13.64 سیکنڈ میں اسٹرا کی مدد سے ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں
مزید پڑھ »
سب سے زیادہ اٹھک بیٹھک کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوششاِلینوائے کے ٹونی پرائنو نے 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 100 اٹھک بیٹھک لگا کر عالمی ریکارڈ پر نظریں جما لیں
مزید پڑھ »
کاکول ٹریننگ کیمپ پر کرکٹرز نے کیا کہا؟ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر سیریز کی تیاریوں کے لیے کاکول میں لگایا گیا فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا قومی کرکٹرز نے اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھ »
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا عزم ظاہر کر دیاپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے اور ٹرافی وطن لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کا میزبان اسٹیڈیم کتنا تعمیر ہوچکا؟ ویڈیو دیکھیںآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں ہوگا جس کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھ »
کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑا اعلان کر دیالاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللّٰہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں، انشاءاللّٰہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ اور کپتانی کو الگ رکھتا ہوں،...
مزید پڑھ »