اسرائیلی حکام نے جنوری 1985 میں پہلی مرتبہ اعتراف کیا کہ ایتھوپیا سے ہزاروں فلاشا یہودیوں کو خفیہ آپریشنز کے ذریعے اسرائیل منتقل کیا گیا تھا۔
اسرائیلی حکام نے جنوری 1985 میں پہلی مرتبہ اعتراف کیا کہ ایتھوپیا سے ہزاروں فلاشا یہودیوں کو خفیہ آپریشنز کے ذریعے اسرائیل منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کی طرف سے فلاشا یہودیوں کو ایتھوپیا سے نکالنے کے لیے کیے گئے آپریشنز کی تفصیلات سامنے آئیں، جن میں بقول اسرائیلی حکام سب سے نمایاں موسیٰ، شیبا، سلیمان، اور وِنگز آف دی ڈو (فاختہ کے پر) آپریشنز تھے۔انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق بیت اسرائیل فرقہ یا ایتھوپیا کے یہودیوں کی ابتدا غیر واضح ہے اور یہ کہ امہاری زبان میں
لفظ فلاشا کا مطلب جلاوطن یا اجنبی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ شیبا کی ملکہ (مکیدا) اور بادشاہ سلیمان کے بیٹے مینیلک اول کی نسل سے ہیں اور ان کے آباؤ اجداد میں سے کچھ مقامی لوگ (اگاؤ) تھے جنھوں نے عیسائی دور سے صدیوں پہلے یہودیت اختیار کی تھی۔ اس فرقے کی ابتدا کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ گمشدہ عبرانی قبیلے ’دان‘ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ایک کہانی یہ بھی ہے کہ یہ ان یہودیوں کی اولاد ہیں جو 586 قبلِ مسیح میں پہلے مندر کی تباہی کے بعد یہودیوں کا ملک چھوڑ کر مصر چلے گئے تھے، اور وہاں سے ایتھوپیا چلے گئے۔ اگرچہ ابتدائی بیت اسرائیل فرقہ زیادہ تر مرکزیت پسند نہیں تھا اور افریقی خطے کے لحاظ سے اس کے مذہبی طریقے مختلف تھے، لیکن یہ اس وقت بھی یہودیت کے ساتھ وفادار رہا جب ایتھوپیا کی طاقتور اکسم بادشاہت نے چوتھی صدی عیسوی میں مسیحی مذہب قبول کیا۔ اس کے بعد ان پر ظلم و ستم ڈھائے گئے اور انھیں شمالی ایتھوپیا کی جھیل تانا کے آس پاس کے علاقے میں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا۔ بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں.اپنے مسیحی پڑوسیوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرات کے بعد، متفرق یہودی برادریاں چودھویں اور پندرھویں صدی میں تیزی سے متحد ہو گئیں، اس وقت انھیں ’ہاؤس آف اسرائیل‘ کہا جانے لگا اور یہ ایتھوپیا میں ایک الگ یونٹ بنا
فلاشا یہودی، اسرائیل، ایتھوپیا، موساد، آپریشنز، بی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یورپی خواب: موریکے ججہ کا غم انگیز واقعہہلاک ہونے والے ایک 14 سالہ لڑکے کی کہانی سے ایک چھوٹے سے گاؤں میں یورپ جانے کی انگریز ایک کھلا راز ہے
مزید پڑھ »
غزہ کی آبادی جنگ میں 6 فیصد تک کم ہوگئیایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں غزہ کی آبادی 6 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »
بلاک بسٹر سیریز ’لارڈ آف دی رِنگز‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئییہ فلم لارڈ آف دی رِنگز کی کہانی سے تقریباً دو صدی پہلے کی دنیا دکھاتی ہے
مزید پڑھ »
UNIFIL: اسرائیل کی جانب سے 2006 کی امن قرار داد کی واضح خلاف ورزیUNIFIL نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 2006 کے سیکیورٹی کونسل کے قرار داد کی واضع خلاف ورزی کی ہے جس نے حزب اللہ کے ساتھ نومبر میں وقفہ کار کی بنیاد رکھی ہے۔
مزید پڑھ »
مینال خان: اپنے والد کی مہم فوج کی کہانیمنال خان نے اپنے والد کی حمایت اور ان کے پیار کی کہانی میں ان کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔
مزید پڑھ »
غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 22 فلسطینی شہیداسرائیل کی غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی
مزید پڑھ »