ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں غزہ کی آبادی 6 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ قبل مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں محصور غزہ کی آبادی 6 فیصد تک گرگئی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی سی بی ایس) نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے غزہ سے ہجرت کرلی ہے جبکہ تصور کیا جا رہا ہے 55 ہزار افراد کی شہادت ہوئی ہے۔ وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بیورو نے بتایا کہ غزہ میں جب سے جنگ شروع ہوئی اس وقت سے اب تک تقریباً 45 ہزار 500 سے زائد فسلطینی شہید ہوگئے ہیں، جن میں سے نصف خواتین اور
بچے ہیں اور مزید 11 ہزار لاپتا ہیں۔ پی سی بی ایس نے کہا کہ جنگ کے دوران غزہ کی آبادی میں تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار نفوس کی کمی ہوئی ہے اور 2.1 ملین رہ گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر یا موجودہ آبادی کی مجموعی تعداد کا 47 فیصد 18 سال سے کم عمر بچوں پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہر جان دار شے کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا ہے، شہریوں، عمارات اور انفرااسٹرکچر تباہ کردیا گیا اور سول رجسٹر سے پورے پورے خاندان مٹا دیے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ پی سی بی ایس کے اعداد وشمار من گھڑت، بڑھا چڑھا کر اور ہیرا پھیری پر مبنی ہے۔ انسانی حقوق کے دنیا کے بڑے اداروں نے اسرائیل کوغزہ میں ان وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس عمل کو نسل کشی سے تعبیر کرلیا ہے اور اپنے مؤقف میں غزہ میں ہونے والے انسانوں کی شہادتیں اور ڈھانچے کی تباہی اور جنگ زدہ شہریوں تک انسانی امداد سمیت بنیادی ضروریات سے متعلق اشیا کی فراہمی بھی روکنے کا ذکر کیا۔ پی سی بی ایس نے کہا کہ غزہ میں اس وقت 22 فیصد آبادی خوراک کی انتہائی قلت کے باعث بحرانی سطح پر بدترین حالات میں زندگی گزار رہی ہے، ان میں سے 3 ہزار 500 بچوں کو غذائی قلت کے باعث جان کے خطرے سے دوچار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں تقریباً 60 ہزار حاملہ خواتین بھی صحت کے حوالے سے بدترین حالات کا سامنا کر رہی ہیں کیونکہ خطے کا صحت کا نظام تباہ ہوچکا ہے اور طبی سہولیات تک رسائی بھی نہیں ہے
GAZA ISRAEL WAR POPULATION DECLINE HUMAN RIGHTS
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 5 فیصد کمی کا مطالبہملک میں افراط زر کی شرح 5 فیصد سے بھی کم پر آگئی ہےجو 78ماہ کی کم ترین سطح ہے، صدر ایف پی سی سی آئی اکرام عاطف
مزید پڑھ »
گیس کی قیمتوں میں اضافہیوگر اے نے گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد (سندھ اور بلوچستان) اور 8.71 فیصد (اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا) تک کی اضافی قیمت منظور کر لی ہے۔
مزید پڑھ »
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری کا اعترافرواں مالی پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3 فیصد تک پہنچنے کی پیشگوئی کردی
مزید پڑھ »
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردیشرح سود کی سطح 15 سے کم ہو کر 13 فیصد کی سطح پر آگئی
مزید پڑھ »
معاشی استحکام کی بنیادوں کی مضبوطی کیلیے نجی شعبے کا کردار اہم ہے، وزیر خزانہمہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر آگئی ہے، محمد اورنگزیب
مزید پڑھ »
مغربی کنارے میں بمباری میں چار فلسطینی ہلاکاسرائیلی فورسز نے غزہ جنگ کے بعد مغربی کنارے میں تشدد کی وجہ سے چار فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھ »