انہیں اپنے وطن جانے کی اجازت نہیں ملی اور وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مصر جلاوطن کر دیے گئے ہیں
قاہرہ: دنیا کے سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے فلسطینی سیاسی قیدی نائل برغوثی کو 44 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا، مگر انہیں اپنے وطن جانے کی اجازت نہیں ملی۔ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مصر جلاوطن کر دیے گئے ہیں۔
نائل برغوثی کے خاندان نے ان کی رہائی کی تصدیق کی، مگر بتایا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں فلسطین واپس جانے سے روک دیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اہلیہ کو مصر جا کر ملاقات کی اجازت بھی نہیں ملی۔ اپنی رہائی کے بعد الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں نائل برغوثی نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قیدیوں کی ہڈیاں تک توڑ دی جاتی ہیں اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔
2018 میں نائل برغوثی کے بھتیجے صالح برغوثی کو قتل کر دیا گیا، ان کے بھائی عاصم کو گرفتار اور گھر مسمار کر دیا گیا۔ 2021 میں ان کے بڑے بھائی عمر برغوثی کورونا سے انتقال کر گئے، مگر اسرائیلی حکام نے نائل کو آخری دیدار کی اجازت تک نہیں دی۔ 10 سالہ طویل قید کے دوران، نائل برغوثی فلسطینی تحریک مزاحمت کا استعارہ بن چکے تھے۔ ان کے ساتھی قیدی انہیں ایک ذہین، باحوصلہ اور کتاب دوست شخصیت کے طور پر جانتے ہیں۔Feb 27, 2025 09:36 AMامریکی کانگریس اراکین کا عمران خان کی رہائی کیلئے سیکریٹری اسٹیٹ کو خط، اقدامات پر زورٹرمپ کی یورپ پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی، تجارتی جنگ کا خطرہ!میانمار کے اسکام سینٹرز سے 14 پاکستانی بازیاب، رمضان سے پہلے وطن واپسی کی منتظرآج کا دن کیسا رہے گا؟خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی قید میں بیڑیوں میں جکڑے فلسطینی ڈاکٹر کی ویڈیو منظر عام پر آگئیگزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیلی بمباری میں ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے جواں سال بیٹے ابراہیم شہید ہو گئے تھے
مزید پڑھ »
اسرائیلی یرغمالی نے رہائی کے وقت حماس کے جانبازوں کے ماتھے چوم لیے؛ ویڈیو وائرلحماس نے 602 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
مزید پڑھ »
گازہ سے رہی ہوئی تھائی مزدوریوں کا وطن واپسیایک تھائی فارم ورکر جو ایک سال سے زائد عرصہ سے گزہ میں قید رہا تھا، سنیے کیسے اس نے اپنے ہم وطنوں کے ساتھ وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا
مزید پڑھ »
پونے میں جی بی ایس کی وبا: سکول ٹیچر کے بیٹے کی نایاب بیماری کی کہانیپونے میں ایک نایاب بیماری، گلین برے سنڈروم (جی بی ایس) کی وجہ سے 160 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ بیماری ہاتھوں اور پاؤں میں سُن ہونا، پٹھوں کی کمزوری اور انسانی جسم کے ٹشوز اور پٹھوں پر حملہ آور ہونے کا سبب بنتی ہے۔ یہ بیماری کیمپیلوبیکٹر جیجونی نامی جرثومے کی وجہ سے پھیلتی ہے جو کھانے کی اشیاء سے نقل ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھ »
آسیا میں سنا کی سال کی شہرتسال 2024 کا آغاز مشرق اور جنوب مشرق ایشیا میں سنا کی سال کے ساتھ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھ »
’قیدیوں کا سردار‘: اسرائیلی جیل میں 45 سال گزارنے والے نائل البرغوثی جنھیں آج رہا کیا جا سکتا ہےمقبوضہ مغربی کنارے میں رم اللہ کے شمال میں واقع قصبے کوبر سے تعلق رکھنے والے قیدی نائل البرغوثی کے خاندان کے مطابق انھوں نے گذشتہ منگل اپنے اہل خانہ کو فون کیا اور انھیں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے والے معاہدے کے تحت اگلے مرحلے میں انھیں رہا کر دیا جائے...
مزید پڑھ »