مقبوضہ مغربی کنارے میں رم اللہ کے شمال میں واقع قصبے کوبر سے تعلق رکھنے والے قیدی نائل البرغوثی کے خاندان کے مطابق انھوں نے گذشتہ منگل اپنے اہل خانہ کو فون کیا اور انھیں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے والے معاہدے کے تحت اگلے مرحلے میں انھیں رہا کر دیا جائے...
مقبوضہ مغربی کنارے میں رم اللہ کے شمال میں واقع قصبے کوبر سے تعلق رکھنے والے قیدی نائل البرغوثی کے خاندان کے مطابق انھوں نے گذشتہ منگل اپنے اہل خانہ کو فون کیا اور انھیں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے والے معاہدے کے تحت اگلے مرحلے میں انھیں رہا کر دیا جائے گا۔
البرغوثی کی عمر 67 سال ہے اور انھوں نے اپنی زندگی کا تقریباً دو تہائی حصہ اسرائیلی جیلوں میں گزارا ہے جن میں 34 سال مسلسل جیل بھی شامل ہے۔ بی بی سی عربی کے مطابق 1967 میں اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کے فوراً بعد نائل کی سیاسی سرگرمیاں بہت کم عمری میں ہی شروع ہو گئیں۔ البرغوثی، ان کے بھائی عمر اور کزن فخری دیواروں پر لکھنے اور 1968 میں مغربی کنارے سے اسرائیل جانے والی کارکنوں کی بسوں والی سڑکیں بلاک کرنے میں سرگرم تھے۔ اس وقت نائل کی عمر گیارہ سال سے زیادہ نہیں تھی۔
ستر کی دہائی کے وسط میں ان کے بھائی عمر بیروت میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے چلے گئے۔ اس کے بعد ان کے کزن فخری بھی عمر سے جا ملے۔ وہیں پر وہ فتح تحریک کی صفوں میں شامل ہو گئے جن کی سرگرمیاں اس وقت بیروت میں عروج پر تھیں۔ستر کی دہائی کے آخر میں عمر اور فخری مغربی کنارے واپس آئے اور نائل ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔
اس وقت انھوں نے اس نوجوان خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے گھر والوں سے کہا کہ وہ امان کے والدین کے گھر جا کر ان کا ہاتھ مانگیں۔۔ لیکن امان نے اس وقت ان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ انھیں نہیں جانتی تھیں۔جون 2006 میں حماس نے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے کے اندر ایک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو گرفتار کر لیا گیا۔
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیںکچھ ذرائع کا اس بارے میں یہ بھی کہنا ہے کہ نائل کو نظر بند کیا گیا تھا کیونکہ ان کی نقل و حرکت رم اللہ اور آس پاس کے دیہات تک محدود تھی اور انھوں نے اپنے گاؤں کے اندر زمینوں کو دوبارہ حاصل کرنے کا کام کیا۔
ابتدائی طور پر انھیں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی اور 2016 کے آخر میں انھوں نے اپنی سزا پوری کی لیکن انھیں کبھی رہا کیا ہی نہیں گیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے وکیل نے ان کی عمر قید کی سزا پر دوبارہ عمل درآمد کے فیصلے کے خلاف متعدد درخواستیں دائر کیں لیکن ان درخواستوں پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی پر بائیوپک کی تیاری، مرکزی کردار کون نبھائے گا؟سارو کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز میں ایک سال لگ سکتا ہے
مزید پڑھ »
دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی سے متعلق قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دے دیاتنازعات کو مذاکرات اورسفارتکاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
مزید پڑھ »
طالبان کی وزارت شہری ترقیات کے دفتر پر خودکش حملہ؛ 1 جاں بحق؛ 5 زخمیتین زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
مزید پڑھ »
حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بحالحماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بحال ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھ »
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ، احکامات جارییہ اقدام حکومتی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے
مزید پڑھ »
دنیا کے قطبی کنارے برف سے محروم ہونے لگے، سائنسدانوں کی وارننگڈیٹا مسلسل سیٹلائٹ سینسر کے ذریعے جمع کیا جا رہا ہے
مزید پڑھ »