ایک فلوریڈا کی خاتون پیزا ڈیلیوری ورکر کو 2 ڈالر کی ٹپ سے نا راضی ہونے پر خاتون کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کرنے کا الزام ہے۔
فلوریڈا میں خاتون پیزا ڈیلیوری ورکر نے 2 ڈالر (تقریباً 556 پاکستانی روپے) کی ٹپ سے مطمئن نہ ہونے پر مبینہ طور پر حاملہ کسٹمر کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ یہ واقعہ چند روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا کی اوسیولا کاؤنٹی کے ایک موٹل میں پیش آیا، زخمی خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، طبی امداد کے دوران متاثرہ خاتون کو پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے۔ شیرف آفس کے مطابق 22 سالہ برائنا ایلویلو نے سالگرہ منانے والی فیملی کو پیزا پہنچایا تھا، ملزمہ نے جو پیزا ڈیلیور
کیا اسکی کل قیمت $33 (تقریباً 9 ہزار 172 پاکستانی روپے) تھی تاہم ٹپ میں اُسے 2 ڈالر ملے جو اسکو ناگوار لگا اور وہ وہاں سے چلی گئی اور تقریباً 90 منٹ بعد اپنے نامعلوم مشتبہ مرد ساتھی کے ساتھ واپس پہنچی۔ شیرف آفس نے کہا کہ ملزمہ چاقو سے لیس تھی جبکہ اسکے ساتھی کے پاس اسلحہ موجود تھا، ملزمہ نے خاتون پر 14 بار چاقو سے وار کیے، حملے کے وقت متاثرہ خاتون، اس کا بوائے فرینڈ اور اس کی 5 سالہ بیٹی موٹل کے کمرے میں موجود تھے، پولیس کے پہنچتے ہی حملہ آور ملزمہ اور اسکا مرد ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کے اگلے ہی دن ملزمہ کو گرفتار کر لیا لیکن اس کا ساتھی فرار ہے، برائنا ایلویلو کو قتل کی کوشش، آتشیں اسلحہ سے گھر پر حملے اور اغوا کے الزامات کا سامنا ہے
فلوریڈا پیزا ڈیلیوری حملہ چاقو حاملہ خاتون گرفتاری
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برطانیہ میں 2 خواتین پر حملے کی کیس میں کرمنالوجی طالب علم کو قصوروار پایا گیانوبختہ، برطانیہ میں دو خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے شعبہ کرمنالوجی کے ایک طالب علم کو بے مطلب قتل اور اقدامِ قتل کے جرائم کا قصوروار پایا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
حافظ نعیم: حکومت ملک کے آئین اور جمہوریت پر حملہ کرتی ہےامیر جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے مظاہرین پر حملہ کو نقد کیا ہے، کہتا ہے کہ یہ ملک کے آئین اور جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔
مزید پڑھ »
آسرائیل نے علن طور پر حماس کے رہنما حنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیاکاؤرو – آسرائیل کے دفاعی وزیر آسرائیل کاتز نے پیر کو پہلی مرتبہ علنی طور پر آسرائیل کے جانب سے تمول میں حماس کے رہنما اسماعیل حنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
مزید پڑھ »
راولپنڈی: نازیبا ویڈیوز،تصاویر بناکر خاتون کو ہراساں، بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں کلر سیداں سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنائیں
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو کی ہائی پاور بورڈ میں شمولیت کی مانگ، اجلاس جنوری تک موخرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے باعث اجلاس کو جنوری تک موخر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
ڈی آئی خان؛ پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ورکر زخمیڈی آئی خان؛ پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ورکر زخمی, صوابی میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کو شہید کردیا گیا۔
مزید پڑھ »