عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2034 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے رکن کرسٹیانو رونالڈو بھی 2034 کا فیفا ورلڈ کپ سعودی عرب میں ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ مملکت کے حمایت میں عملی طور پر میدان میں آ گئے ہیں۔
رونالڈو نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی مہم کی حمایت کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے ایسی قوم کے خوابوں کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے جو فٹبال ورلڈ کپ 2034 سعودی عرب میں لانے کی امید رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی خواہش اور ارادے کا اظہار کر چکا ہے۔ اس سے قبل وہ گزشتہ سال کلبر ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے جب کہ 2027 میں ایشین کپ کے فائنلز کی میزبانی کرے گا۔
سعودی عرب نے 2018 سے اسپورٹس پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اب تک 50 سے زائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے جن میں فٹبال، گالف، ڈیجیٹل اسپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری و دیگر سپورٹس ایونٹ شامل ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکارواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
مزید پڑھ »
رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق گرل فرینڈ کا اہم انکشافرونالڈو کی دستخط شدہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹ پہن کر جارجینا روڈریگز نے ریمپ پر واک کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
مزید پڑھ »
عالیہ نے رنبیر کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟کامیڈین کپل شرما کی میزبانی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی پہلی قسط 30 مارچ کو نیٹ فلکس پر نشر کی گئی
مزید پڑھ »
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے کہ امریکی کمپنی موگاس نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے
مزید پڑھ »
ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ اہم خبربھارت کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جانے والے ویرات کوہلی رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
مزید پڑھ »