ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا ہر کھلاڑی کا حق ہے، وہ جانتا ہے کہ اسے کب ریٹائرمنٹ لینی ہے، شعیب ملک
آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ فی الحال میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا۔
پی ایس ایل فائیو کی تیاری کے سلسلے میں پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں سب ٹیمیں اچھی ہیں اور بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، میرا فوکس کسی ٹیم کے خلاف نہیں ہر ٹیم کے خلاف ہے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی کو پاکستان سے خصوصی لگاؤ ہے اور وہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں جب کہ پاکستانی بھی ڈیرن سیمی سے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔ پشاورزلمی کا کپتان بنوں یا نہیں میری توجہ کرکٹ پر ہے، اپنی بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
سابق کپتان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا ہر کھلاڑی کا حق ہے، وہ جانتا ہے کہ اسے کب ریٹائرمنٹ لینی ہے، اگر کوئی کھلاڑی یہ سمجھتا ہے کہ اب وہ مزید نہیں کھیل سکتا تو اسے ازخود جگہ چھوڑ دینی چاہیے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا، میرا ہدف پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ 3ماہ میں کرنے کا حکمعدالت کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو نیا بینچ تشکیل دینے کی ہدایت تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
خیبر پختونخوا حکومت کا منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہپشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری کہتے ہیں نوجوان نسل کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھ »
عمران خان کا ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلاناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا
مزید پڑھ »
کرونا وائرس کا خوف، موبائل فونز کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ منسوخ کردیا گیا، یہ کس یورپی ملک میں ہونا تھا؟بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کے خوف کے باعث سپین میں پلان دنیا کا سب سے
مزید پڑھ »