حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا: مصری سکیورٹی ذرائع
مصری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں، اسرائیل کی دی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہےکہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ جنگ بندی پر حالیہ بات چیت میں غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے کی شرط رکھی تھی، اس کے علاوہ جنگ بندی کے آغاز پر بے گھر فلسطینیوں کی اسکریننگ بھی شرائط میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں میں 40 ہزار 334 فلسطینی شہید، 93 ہزار 356 سے زائد زخمی جبکہ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بہت سمجھوتے کرلیے، اب اسرائیل سنجیدگی دکھائے تو بات چیت ہوگی: حماس انکار پر برقرارہمارے مثبت جواب کے باوجود اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں: حماس
مزید پڑھ »
ایران غزہ میں جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کیخلاف انتقامی کارروائی روک سکتا ہے؛ بائیڈنامریکا، قطر اور مصر نے حماس اور اسرائیل پر غزہ جنگ بندی مذاکرات پر زور دیا ہے
مزید پڑھ »
اسرائیل غزہ سے فوجی انخلا پر تیار ہے، امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰجنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد تین مراحل میں ہو گا
مزید پڑھ »
قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کا آغاز ہوگیاغزہ جنگ بندی مذاکرات میں امریکی،مصری، قطری حکام کے ساتھ اسرائیلی وفد بھی شریک ہے
مزید پڑھ »
غزہ جنگ بندی مذاکرات آج قطر میں ہوں گے، حماس کا شرکت سے انکارحماس کا کہنا ہے کہ نئے مذاکرات کے بجائے اسرائیل اس سے قبل صدر بائیڈن کی طرف سے پیش کیے گئے معاہدے کو حتمی شکل دے
مزید پڑھ »
امریکی وزیر خارجہ نے حالیہ مذاکرات کو اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے آخری موقع قرار دیدیایہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے فیصلہ کن لمحہ ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے یہ شاید آخری موقع ہے: انٹونی بلنکن
مزید پڑھ »