قرآن کی بے حرمتی پر پاکستان کا ناروے سے احتجاج

پاکستان خبریں خبریں

قرآن کی بے حرمتی پر پاکستان کا ناروے سے احتجاج
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 59%

ناروے کے سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی، قرآن کی بے حرمتی پر احتجاج

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ناروے کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر بلا کر اس کارروائی کی مذمت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے دنیا بھر میں ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، جن میں پاکستانی بھی شامل ہے۔پاکستان کی جانب سے ناروے کے حکام کو یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ اس واقعے میں ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور مستقبل میں ایسے کسی واقعے کو روکنے کے لیے اقدامات...

ساتھ ہی اوسلو میں پاکستان کے سفیر کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ ناروے کے حکام تک پاکستان کا احتجاج اور تشویش پہنچا دیں۔ ناروے میں اسلاموفوبیا کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل رواں برس ستمبر میں ناروے میں ایک نوجوان نے ایک مسجد پر حملہ کیا تھا، تاہم ایک ادھیڑ عمر شخص اسے بروقت روکنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ترکی کے وزارتِ خارجہ نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ تمام انسانیت کو متاثر کرتے ہیں۔ ترکی کی اینڈلو نیوز ایجنسی کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا اور زینوفوبیا کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے خلاف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمتپی ٹی آئی رہنماؤں کی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمتاسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے جیسے واقعات انسانیت کےلئےخطرہ ہیں۔
مزید پڑھ »

ناروے:نوجوان نے قرآن پاک کی بےحرمتی کی کوشش ناکام بنادیناروے:نوجوان نے قرآن پاک کی بےحرمتی کی کوشش ناکام بنادیناروے میں اسلام مخالف ريلی کے دوران لارس تھورسن نامی عادی مجرم اورمقامی تنظيم سيان کے سربراہ نے اسلامو فوبيا کی آڑ ميں قرآن حکيم کی توہين کی کوشش کی تھی
مزید پڑھ »

ناروے میں قرآن حکیم کی بے حرمتی کی کوشش پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہناروے میں قرآن حکیم کی بے حرمتی کی کوشش پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہقرآن پاک کی بے حرمتی کی مذموم کوشش پر ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates Ilyas
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 23:24:01