قلات میں لیویز فورس کی پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیا اور کئی زخمی ہوگئے۔ لیویز فورس کے جوانوں نے حملہ آوروں پر فوری جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بلوچستان حکومت کا ترجمان شاہد رند کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے اور شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بحالی امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔\وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید
کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔\لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں
لیویز فورس دہشت گرد حملہ قلات شہید خراج عقیدت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈی آئی خان جانے والی گاڑی پر فائرنگ سے 4لیویز اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحقلیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے
مزید پڑھ »
بنوں میں پولیس پوسٹ پر حملہ، دو پولیس اہلکار شہیدبannu کے Fatehkhel علاقے میں پولیس پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر کے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ بینوں کے ضلع ہسپتال (DHQ) میں شہید پولیس اہلکاروں کے جنازہ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس انٹریئر منسٹر محسن نقوی نے حملے پر مذمت کا اظہار کیا اور شہداء پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروعسرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی کرلی گئی، رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال
مزید پڑھ »
کے مہلک حملے میں دو فوجی شہید، پانچ دہشت گرد ہلاکبلوچستان کے قلعہ عبداللہ ضلع میں خیریج دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں نے ایک بم لادے گاڑی کو چیک پوسٹ میں چرار دیا جس میں دو فوجی شہید ہو گئے اور پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »
فائرنگ میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار شہید، چھ دہشت گرد ہلاکپاکستان عسکری فورسز نے نگرے واستریجن ضلع میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران تین خوارج ارادے والے تاریکہ گروپ کے اہم اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ شدید فائرنگ کے دوران، پاكستان سے عسکری فورسز کے دو اہلکار، میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہو گئے۔
مزید پڑھ »
پنجاب پولیس نے جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایاپنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ تاہم پولیس کے جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے میں کامیاب رہی اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
مزید پڑھ »