پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ تاہم پولیس کے جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے میں کامیاب رہی اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر 15 سے 20 دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا، ترجمان پنجاب پولیس پنجاب کی سرحد پر قائم جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر حملہ کی کوشش کی، جس کو پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ خوارجی دہشت گردوں نے ایک بار پھر تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جھنگی چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا
دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج نے پولیس آپریشن کی قیادت کی اور ڈی پی او ڈی جی خان سید علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد حملہ آوروں کا بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشت گردوں نے گزشتہ سال بھی یکم اور 2 مئی کی درمیانی شب اسی چوکی پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیان میں کہا کہ گزشتہ دو سال میں پنجاب پولیس کی سرحدی چوکیوں پر خوارجی دہشت گردوں کا یہ حالیہ 18واں حملہ ناکام بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہونے پر دہشت گرد مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے، دہشت گردوں کے حالیہ حملے میں جھنگی چوکی پر تعینات تمام اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت اور حکومتی فنڈ نگ سے جھنگی چیک پوسٹ کو مزید محفوظ بنایا گیا ہے اور جھنگی چوکی کو اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر شاباش دی اور کہا کہ جھنگی پولیس پوسٹ پر تعینات تمام اہلکار محفوظ اور الرٹ، مورال بلند ہے، رات کی تاریکی میں حملے کی بزدلانہ حرکت پر آئندہ بھی دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی
دہشت گرد، حملہ، پنجاب پولیس، جھنگی چوکی، سرحد
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاکبلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھ »
کے مہلک حملے میں دو فوجی شہید، پانچ دہشت گرد ہلاکبلوچستان کے قلعہ عبداللہ ضلع میں خیریج دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں نے ایک بم لادے گاڑی کو چیک پوسٹ میں چرار دیا جس میں دو فوجی شہید ہو گئے اور پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »
گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد لڑکے نے جہاز کا دروازہ کھول دیامسافر کی چھلانگ لگانے کی کوشش کو ایک ایف بی آئی اہلکار نے ناکام بنایا
مزید پڑھ »
ٹانک میں پولیس کانسٹیبل کا اغوا اور قتلضلع ٹانک میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس کانسٹیبل اختر زمان کو اغوا کرکے قتل کر دیا۔ دہشت گردوں نے کانسٹیبل کے گھر پر حملہ کرکے مکان کو بھی نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات درج کررہی ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاوزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر گہرے اعزاز کا اظہار کیا۔ ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھ »
نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشافحملے کے متاثرین نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس سے رجوع کرلیا
مزید پڑھ »