حملے کے متاثرین نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس سے رجوع کرلیا
بدھ کی شب نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پرمزید 2 حملوں کے متاثرین سامنے آگئے،متاثرین نے مقدمے کے اندراج کے لیے سولجر بازار پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔ سابق ایس ایچ او اورپولیس ری ہیب سینٹر کے انچارج عبدالخالق انصاری اورمحافظ پر بھی حملہ کیاگیا۔ مبینہ طورپرنمائش چورنگی کے قریب پولیس افسرکے زیراستعمال موبائل کو نقصان پہنچایا گیا۔
نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پولیس افسرعبد الخالق انصاری اورمحافظ پرتشدد کیا گیا۔ دوسرے واقعے میں ڈنڈوں کے وارسے سب انسپکٹرثاقب اورکانسٹیبل جنید زخمی ہوئےتشدد سے زخمی پولیس افسر اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا بدھ کو نمائش چورنگی کے اطراف ڈی ایس پی کھارادر چوہدری شبیرکی پولیس موبائل سمیت 2 موبائلوں پر بھی شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا جس کے باعث پولیس موبائلوں کونقصان ہوا تھا۔ پولیس نے تمام واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جن کی روشنی میں مقدمات کے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نمائش چورنگی میں پولیس اہلکاروں پر 2 حملےنامعلوم شرارتیوں نے بدھ کی رات نمائش چورنگی میں پولیس اہلکاروں پر دو حملے کیے۔ ایک حملے میں سابق ایس ایچ او عبدالخالق انصاری اور ان کے محافظ کو زخمی کیا گیا جبکہ دوسرے حملے میں سب انسپکٹر ثاقب اور کانسٹیبل جنید کو زخمی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
نمائش چورنگی پر احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگینمائش چورنگی پر جاری مذہبی جماعت کے دھرنے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین نے پولیس چوکی، گاڑی اور موٹرسائیکلیوں کو نذر آتش کیا اور ایک پولیس موبائل کا شیشہ بھی توڑ ڈالا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نذرآتش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھ »
پنجاب پولیس میں 14 افسران کو فرائض سے غفلت پر سزائیں18 شوکاز نوٹسز کی سنوائی کے بعد، 10 پولیس اہلکاروں کو موقع پر سزائیں سنادی گئیں۔
مزید پڑھ »
لاہور پولیس کا چھاپا، جعلی پولیس اہلکار، خطرناک شوٹرسمیت 37 ملزمان گرفتارپولیس نے ایکسائز کے اہلکار کو شراب کی سپلائی لانے والی گاڑی سمیت گرفتار کیا،
مزید پڑھ »
کرم میں پاڑہ چنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پولیس فورس کا قیامخیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں پاڑہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے 399 اہلکاروں کی اسپیشل پولیس فورس کا قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگینمائش چورنگی پر جاری مذہبی جماعت کے دھرنے میں آج پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی رہی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کی۔ مظاہرین نے پولیس چوکی، ایک گاڑی اور 6 موٹرسائیکلیں نذر آتش کردیں اور پولیس اہل کاروں کو زخمی بھی کردیا۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی کو صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھ »