ذہنی دباؤ سے لڑنا سیکھئے ۔ ورزش اور معقول نیند ذہنی دباؤ کو کم کر سکتی ہے۔
31اکتوبر‘ 2003ء کو تیرہ سالہ Bethany Hamilton حسب معمول کوائی جزیرئے سے منسلک ساحل سمندر پر سرفنگ کے لیے نکلی۔ ہملٹن کی بہترین سہیلی آلانہ بھی اس کے ساتھ تھی۔کوائی جزیرہ امریکا کی ریاست ہوائی میں واقع ہے۔ ہملٹن کو اوائل عمری سے سرفنگ کا شو ق تھا۔ عرض کرتا چلوں کہ سرفنگ ایک ایسا کھیل ہے جس میں انسان ‘ پلاسٹک کے ایک ٹکڑے پر توازن قائم کر کے ‘ سمندری لہروں کے زور پر بغیر گرے ہوئے ساحل تک پہنچتا ہے۔پانی کی طاقتور لہروں کے ساتھ سفر کرنے کے لیے بہت زیادہ مشق درکار ہوتی ہے...
پوری دنیا میں وہ ایک رول ماڈل سمجھی جاتی ہے۔ امریکا کے تمام ٹی وی پروگرامز پر اس بچی نے آ کر لوگوں کو بتایا ہے کہ مضبوط قوت ارادی کیا چیز ہے۔ اور اس سے ناممکن کو ممکن کیسے بنایا جا سکتا ہے ۔ ہملٹن نے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا عنوان Soul Surfer:A True Story of Faith, Family and Fighting ہے۔ اس بچی نے 2007 میں ایک ڈاکومنٹری بھی بنائی ہے جس میں ہمت اور جرأت کو مجسم طریقے سے بیان کیا ہے۔ قوت ارادی پر آج تک ہملٹن گیارہ کتابیں لکھ چکی ہے۔ موضوع صرف ذہنی کمزوری اور خوف پر قابو پا کر اپنی زندگی اپنے...
سوال یہ ہے کہ دوسروں کو اپنی ناکامیوں کا ذمے دار ٹھہرانے کے بجائے ‘ اپنی قسمت کو کیسے بدلا جائے۔ قسمت کا لفظ اگر پسندیدہ نہیں ہے تو یہ کہہ لیجیے کہ مستقبل کو اپنے ہاتھ سے کیسے سنوارا جائے۔ جواب صرف اور صرف ایک ہے ۔ اپنی قوت ارادی کو مضبوط سے مضبوط تر کریں۔ خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے بے شمار کتابیں اور طریقے موجود ہیں۔ کیونکہ ہم اپنے مسائل کو حل نہیں کرنا چاہتے ۔ اور ہمارے اندر پڑھنے لکھنے کا رجحان تشویشناک حد تک کم ہے لہٰذا یہ معاملات دیمک کی طرح عوام اور خواص کو کھاتے چلے جا رہے...
یہی آپ کی ورزش ہے ۔ ورزش سے آپ کو بے انتہا ذہنی فائدہ ہو گا ۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اپنی نیند کو سات سے نو گھنٹے کر لیجیے ۔ قدرت نے نیند کے دوران ‘ انسانی جسم میں ہر طرح کی ہیلنگ پراسس مقید کیا ہوا ہے۔ نیند پر توجہ دیجیے اور کوشش کیجیے کہ آپ کی نیندبھرپور ہو اور حالات کے حساب سے سات سے نو گھنٹے تک طویل ہو۔ تیسرا نکتہ حد درجے اہم ہے ۔ ذہنی دباؤ کو کم کرنا سیکھئے۔ آج تک مجھے ایک بھی ایسا مرد اور عورت ایسے نہیں ملا جو کسی نہ کسی طرح کے ذہنی دباؤ کا شکارنہ ہو۔ یاد رکھیئے کہ دنیا میں کوئی ایسی دوائی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہہوا بازی کی سلامتی میں تعاون کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا
مزید پڑھ »
بیرونی سرمایہ کاری ، معاشی استحکام کی نویدہمیں اپنے مالی معاملات کو بہتر بنانے اور ملک کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تجارت کو فروغ دینا ہوگا۔
مزید پڑھ »
موسم سرما میں قوت مدافعت کو بڑھانے والی غذائیںموسم سرما میں نزلہ زکام، کھانسی اور ہڈیوں میں درد جیسی بیماریاں سر اٹھاتی ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھ »
کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا: ٹرمپ کا دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد خطابامریکا کو محفوظ،مضبوط اور خوشحال بناؤں گا،امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے: فلوریڈا میں خطاب
مزید پڑھ »
نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان کو وزیر دفاع نامزد کر دیامنگل کے روز اس نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے، ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ کو مضبوط، ذہین اور امریکا کے سچے حامی کے طور پر سراہا۔
مزید پڑھ »
تارکین وطن کو امریکا آنے سے روکنے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بات پر قائم ہوں: ٹرمپہم اپنے بارڈرز کو مضبوط کریں گے اور اس کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا جیتنے کے بعد پہلا انٹرویو
مزید پڑھ »