پاکستان پیپلز پارٹی نے سرعام پھانسی کی مخالفت کی مزید پڑھیں NationalAssembly ChildAbuse DawnNews
قومی اسمبلی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے افراد کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ یہ ظالمانہ تہذیب کے طریقوں میں سے ایک اور سنگین فعل ہے، معاشرے متوازن طریقے سے چلتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے واضح کیا کہ قرارداد حکومت کی جانب سے نہیں پیش کی گئی بلکہ یہ ایک انفرادی عمل تھا۔ اس سے قبل رواں برس 10 جنوری کو ریپ اور قتل کا نشانہ بننے والی زینب انصاری کی لاش کے ملنے کے ٹھیک 2 سال بعد قومی اسمبلی میں زینب الرٹ ریکوری اینڈ رسپانس ایکٹ 2019 متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔
بل کے مطابق 'بچوں کے خلاف جرائم پر عمر قید، کم سے کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال سزا دی جاسکے گی جبکہ 10 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا'، تاہم بل کے مطابق یہ قانون صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کی جانب سے سوالات کے تحریری جوابات جمع کروائے گئے۔انہوں نے کہا کہ بغیر پاسپورٹ زائرین کو آنے کی اجازت دینے کی ایک تجویز زیرِ غور ہے جس پر وزارت خارجہ سے مفصل رائے لی جائے گی۔وزارت داخلہ نے کہا کہ موجودہ طریقہ...
تحریری جواب میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 337 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے سال 2019 میں ملک بھر میں ہوئے جرائم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی جس کے مطابق سال 2019 میں 7 لاکھ 77 ہزار 2 سو 51 جرائم ریکارڈ ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سب سے کم جرائم گلگت بلتستان میں ہوئے، خیبرپختونخوا میں پشاور 38 ہزار 9 سو 26 جرائم کے ساتھ سب سے زیادہ جرائم والا شہر جبکہ کوہستان 222 جرائم کے ساتھ سب سے کم جرائم والا ضلع رہا۔علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے بتایا کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی آئی ہے، سال 2018 میں اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے 66 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2019 میں 60 واقعات ہوئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قومی اسمبلی:بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظورپیپلزپارٹی کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی : بچوں سےزیادتی کےمجرمان کو سرعام سزائےموت کی قراردادمنظوراسلام آباد: قومی اسمبلی نے بچوں سےزیادتی کےمجرمان کو سرعام سزائےموت کی قرارداد منظور کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرمملکت علی محمد خان نے
مزید پڑھ »
تیل سے بھرا ٹرک لوٹنے کا مقدمہ، سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی گرفتارملتان : سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کو گرفتار کرلیاگیا ، جمشیددستی پرآئل ٹینکرعملےکواغوااورتیل چوری کامقدمہ درج ہے اور مقدمے میں ان کے 2سابق گن مین پولیس اہلکار اور 5دیگرساتھی نامزد ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی ملتان سےگرفت
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی میں عوام کی براہ راست پارلیمنٹ تک رسائی کابل آج پیش کیا جائے گااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں عوام کی براہ راست پارلیمنٹ تک رسائی
مزید پڑھ »
سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار - ایکسپریس اردومقدمے میں جمشید دستی کے 2 سابقہ گن مین اور 5 دیگر ساتھی بھی نامزد ہیں
مزید پڑھ »