پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے دوران یہ واقعہ پیش آیا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب وفاقی وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ کی شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑی اور چور چور کے نعرے لگائے۔ اس دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آئے ، اپوزیشن کی جانب سے نعرے لگانے پر وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے بھی نعرے بازی کی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، قاسم کے بابا چور وغیرہ کے نعرے لگائے۔
اس دوران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور اپوزیشن رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک آمنے سامنے آئے اور دونوں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے۔ اسی دوران حکومتی اراکین نے وزیراعظم کی نشست کو گھیرے میں لیا۔ کشیدہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے سارجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کیا گیا، جس کے بعد دونوں اراکین کو ہٹایا گیا اور پھر صورت حال قابو میں آئی۔سپریم جوڈیشل کونسل کی 12 رکنی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جسٹس جمال مندو خیل کے رکن بننے کا امکانخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاق کی کے پی و سندھ کو سیف سٹی منصوبے میں مدد کی پیشکش، پی پی نے بیان کو سیاسی قرار دیدیاپیپلز پارٹی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دیے گئے بیان کو سیاسی قرار دے دیا
مزید پڑھ »
آئینی ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ویڈیو بنانے پر پابندی عائداجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے سکیورٹی اہلکار بھی پریسں گیلری میں موجود ہوں گے: ترجمان قومی اسمبلی
مزید پڑھ »
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کیلئے اقدام کا آغاز کر دیالاہور میں چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی رکن احد چیمہ اور اپوزیشن کی رہنما خدیجہ شاہ بھی شریک ہوئیں
مزید پڑھ »
33 آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب وصول کرنے کا انکشافقومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرادیا
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرارداد منظورقرارداد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پیش کی
مزید پڑھ »
حکومت کا سروس چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا فیصلہقومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم اور ججز کی تعداد سے متعلق بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے
مزید پڑھ »