الیکشن ایکٹ ترمیمی بل وضاحت کے لیے ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
ن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا،فوٹو: فائلن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نےکہا کہ یہ بل بدنیتی پر مبنی ہے، بڑے بڑے نام جاکر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں بھیک مانگ رہے تھے کہ مخصوص نشست ہمیں دی جائے، یہ بل سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے، آپ ایسی قانون سازی کریں گے کہ ملک کی تاریخ میں آپ شرمندہ ہوں گے۔قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو اکثریت سے محروم کیا گیا، آر ٹی ایس بٹھا دیا گیا تھا، الیکشن ایکٹ میں تبدیلی یہ نہیں کرسکتے، ہم اس بل کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل وضاحت کے لیے ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، یہ اختیار 17 لوگوں کو نہیں دیں گے، آئین کی تشریح اور دوبارہ لکھنے میں بڑا فرق ہے۔ن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری نے جب بل منظوری کے لیے پیش کیا تو اپوزیشن کی جانب سے مخالفت اور نعرے بازی کی گئی، چیئرمین سینیٹ نے بل پر ووٹنگ کرائی اور بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاجایوان نے کثرت رائے سے اپوزیشن کی ترمیم مسترد کردی، یہ قانون سازی ہمارا راستہ روکنے کے لیے ہے: علی محمد خان
مزید پڑھ »
پارٹی وابستگی تبدیل نہ کرنے کا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظورپارلیمنٹ کو سپریم کورٹ پر حملے کیلئے استعمال کیاگیا، سنی اتحاد کونسل
مزید پڑھ »
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے بھی منظورسینیٹ نے کثرت رائے سے الیکشن ایکٹ 2024 بل کی منظوری دے دی
مزید پڑھ »
کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اسمبلی میں پیشالیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں، اسپیکرقومی اسمبلی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ کا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا جزوی طور پر منظور کر لیا گیا
مزید پڑھ »
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے کثرت رائے سے منظورپی ٹی آئی نے مخالفت کی، جے یو آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور پی پی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی
مزید پڑھ »