اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن تنقید بڑی کرتی ہے لیکن کوئی بہتر تجاویز نہیں دیتی۔ ملک میں لاک ڈاؤن کا شور مچانے والوں کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کے نظام پر کبھی توجہ نہیں دی گئی لیکن وزیراعظم اس کو درست کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نے صحت کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسد عمر اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ کو کورونا کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وبا سے احسن طریقے سے نمٹ رہے ہیں تاہم اگست تک وبا کا پھیلاؤ خطرناک ہوگا۔ شہری ایس او پیز پر عمل کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ وسیع، مزید علاقے شامل
مزید پڑھ »
لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت کر کے مزید 8 علاقے بند کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
کراچی، لاک ڈاؤن پر شام 7 بجے انتہائی سطح پر عملدرآمد کرنے کا حکمکراچی پولیس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا تازہ صورتحال میں حکومتی ایس او پیز پرعمل درآمد 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا فیصلہکراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا فیصلہ SamaaTV
مزید پڑھ »
ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے متاثرہ کیسز کو الگ کرنا تھا، اسد عمراسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کا مقصد بڑی آبادی پر پابندی لگانے کی بجائے زیادہ سے زیادہ کورونا سے متاثرہ کیسز کو الگ کرنا تھا۔
مزید پڑھ »
ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے متاثرہ کیسز کو الگ کرنا تھا، اسد عمراسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کا مقصد بڑی آبادی پر پابندی لگانے کی بجائے زیادہ سے زیادہ کورونا سے متاثرہ کیسز کو الگ کرنا تھا۔
مزید پڑھ »