اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ وسیع، مزید علاقے شامل
اسلام آباد: کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں غوری ٹاؤن کے سات فیز سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ملک کے بیشتر شہروں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت علاقے بند ہیں جہاں پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔
کورونا کو بڑھنے سے روکنے کا مشن، شہر شہر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں غوری ٹاؤن کے 7فیز کو سیل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد میں آئی ایٹ، آئی ٹین ، جی نائن اور کراچی کمپنی کے علاقے پہلے ہی سیل ہیں۔
ملتان میںہاٹ اسپاٹ علاقے ایم ڈی اے چوک، نیو ملتان اور شاہ رکن عالم سیل ہیں جہاں رینجرز اور پولیس تعینات ہے۔ انتظامیہ نے اب وہاڑی روڈ اور سوئی گیس کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ مردان میں منگل سے چار علاقوں کو سیل کرنے کا پروگرام ہے جس کیلئے انتظامیہ نے تیاری شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر شہر میں آمدورفت مکمل طور پر بند ہو گی۔
میرپورخاص میں بھی کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 3 علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔ لوگوں کو ضروری اشیاء لینے کے علاوہ عام افراد کی داخلے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ ٹی ٹی کی حکمت عملی کی بنیاد پر اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 549 علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے۔ پنجاب میں 20 لاکھ آبادی والے علاقوں میں 183مقامات پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔ سندھ میں 49 لاکھ سے زائد آبادی والے علاقوں میں 68 علاقے سیل کئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 5 لاکھ سے زائد آبادی والے علاقوں میں 240 مقامات بند ہیں۔ آزاد کشمیرمیں 40، اسلام آباد میں 10 اور گلگت بلتستان میں 16علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظاسلام آباد ہائیکورٹ: شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ IHC Islamabad Case SugarScandal PTIGovernment Decision SugarMillsAssociation pid_gov ShazadAkbar shiblifaraz ImranKhanPTI
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ: شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
مزید پڑھ »
حافظ آباد: سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحقحافظ آباد: سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحق تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-عمران ، ملک کی کم اسلام آباد کی سیاست زیادہ کررہے ، تھنک ٹینک
مزید پڑھ »
متحدہ عرب امارات کی شہزادی کی بھارت میں اسلام مخالف رجحان کی سخت مذمتمتحدہ عرب امارات کی شہزادی Sheikha Hend Bint Faisal Al Qasimi نے بھارت میں اسلام مخالف رجحان کی سخت مذمت کی ہے اور بھارتی مسلمانوں اورکشمیریوں سے یکجہتی اور
مزید پڑھ »