لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت اور صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہالز بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سماجی اور مذہبی اجتماعات جبکہ کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 5 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔
میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور اور زرعی ورکشاپس کو 24 گھنٹے جبکہ کال سینٹرز کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع، کاروباری اوقات میں اضافہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سندھ میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع، کاروباری اوقات میں اضافہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکہ میں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرےامریکہ میں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے USA GorgeFloyd GorgeFloydMurder JusticeForFloyd Protests WorldWide GlobalAngerGrows MinneapolisRiots realDonaldTrump StateDept UN SecPompeo
مزید پڑھ »
لاہور میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلا امتحان،ایس اوپیز کی سخت پابندیلاہور سمیت پنجاب بھر میں ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد یکم جون کو کیا گیا SamaaTV
مزید پڑھ »