35 سالہ خاتون اور ان کا 5 سالہ بیٹا اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے
ایل ڈی اے کوارٹرز کے قریب عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ آگ لگنے کے ایک اور واقعے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایل ڈی اے کوارٹرز کے نزدیک تیسری منزل پر واقع ایک کوارٹر میں اچانک بھڑک اٹھی جس کے باعث 35 سالہ خاتون اور ان کا 5 سالہ بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تاہم اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دونوں دم توڑ گئے۔
آتشزدگی کا دوسراواقعہ بلال گنج میں پیش آیا، جہاں گیس ہیٹر کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے ایک بچی اور 4 خواتین سمیت 6 افراد جھلس گئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب بھر میں سردی اور دھند، پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثرمحکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کردی تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews Weather
مزید پڑھ »
کراچی ،ملتان اور چکوال میں آتشزدگی کے واقعاتقومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرلگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔ تفصیلات کے
مزید پڑھ »