یہ اب تک کا کسی بھی موٹرسائیکل سوار کو ہونے والا سب سے بڑا جرمانہ ہے
لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 1 لاکھ 54 ہزار روپے کا جرمانہ کر کے بائیک تھانے میں بند کردی گئی، یہ اب تک کا کسی بھی موٹرسائیکل سوار کا کیا گیا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے مسلسل 73 بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی جبکہ 9 مرتبہ ٹریفک سگنل، 3 مرتبہ ون وے اور 1 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی ہے۔ موٹرسائیکل سوار کو 86 مرتبہ خلاف ورزی پر 01 لاکھ 54 ہزار روپے کا جرمانہ کر کے موٹرسائیکل کو تھانے بند کروادیا گیا جبکہ چالان جمع کروانے کے بعد موٹرسائیکل حوالے کی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے اور آرٹیفشل انٹیلیجینس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ سیف سٹی کو پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم سے انٹیگریڈ کردیا گیا، منظم ٹریفک کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔Dec 09, 2024 10:10 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور؛ 34 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، موٹرسائیکل سوار کو 60800 جرمانہبغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک، رانگ پارکنگ اور دھواں چھوڑنے پر 2000 ہزار روپے جرمانہ ہے، سی ٹی او
مزید پڑھ »
لاہور میں ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 1 لاکھ 54 ہزار روپے کا جرمانہیہ اب تک کا کسی بھی موٹرسائیکل سوار کو ہونے والا سب سے بڑا جرمانہ ہے
مزید پڑھ »
اوگرا نے ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کرلیااوگرا نے ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 سال کی سزا تاکن 10 لاکھ روپے تک کی جرمانہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھ »
ایل پی جی کاروبار میں قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہقوانین کی خلاف ورزی پر کم سے کم 10 لاکھ جرمانہ اور 10 سال قید تک سزا ہوگی، ذرائع اوگرا
مزید پڑھ »
یورپی کمیشن نے میٹا پر 78 کروڑ یورو سے زائد جرمانہ عائد کر دیایہ جرمانہ فیس بک مارکیٹ پلیس کی جانب سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
منشیات اسمگلنگ پر میاں بیوی کو 20 اور 12 سال قید کا حکمتیسرے مجرم کو 9 سال قید کی سزا، مجرموں پر بارہ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
مزید پڑھ »