لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے 6 نئے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے ہیں۔
لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک افسران نے حل نکالتے ہوئے شہر میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز بنا دیے۔ مراسلے کے مطابق صدر ڈویژن اور کینٹ ڈویژن میں نئے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے ہیں۔ صدر ڈویژن میں جاتی امراء کے قریب ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے۔ نواں کوٹ ٹریفک سیکٹر میں دربار شاہ فرید، سبزہ زار چوک، رحیم اسٹور، گولڈ مارکیٹ، یتیم خانہ، سمن آباد چوک شامل ہیں۔ شیرا کوٹ ٹریفک سیکٹر میں چوک بابو صابو، چھوٹا بابو صابو چوک، لیاقت چوک، نیازی اڈا، سٹی اڈا اور
عبداللہ اڈا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ نیاز بیگ سیکٹر میں ناکہ موٹروے، ٹھوکر چوک، کٹار بند روڈ، چوک ٹھوکر تا ملٹری کٹ، ازمیر چوک سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ ملتان روڈ سیکٹر میں ملٹری ڈپیو کٹ، ہنجرل وال، ملتان چونگی، منڈی اسٹاپ، اعوان ٹاﺅن، کھاڑک نالہ چوک اور بجلی گھر چوک شامل ہیں۔ نیو ایئر پورٹ سیکٹر میں چترال لین بہار شاہ روڈ، عسکری ٹین، مکمل برکی روڈ، پیرا گون سٹی، ڈی ایچ اے فیز سکس، سیون اور ایٹ شامل کیے گئے ہیں۔ بیدیاں روڈ سیکٹر میں بھٹہ چوک، پی اے ایف گالف کلب، گوہاوا، مکمل بیدیاں روڈ، ایلیٹ سینٹر، ڈی ایچ اے فیز سکس اور رایا کلب شامل ہیں۔ ٹریفک سیکٹر بھوبتیاں کچی کوٹھی کٹ، بھوبتیاں چوک رائیونڈ روڈ بشمول (قزلباش چوک، خیابان چوک، دبئی چوک، بھوبٹیاں چوک) شامل ہیں۔ مسجد یو ٹرن موٹروے عبدالستار ایدھی روڈ بشمول (قزلباش چوک) او پی ایف کا یو ٹرن ایل ڈی اے سوسائٹی، جوبلی ٹاؤن سوسائٹی بشمول (خیابن جناح چوک) جبکہ بھوبٹیاں چوک موہلنوال سلپ ملتان روڈ سمیت (شام چوک) شاہ کام چوک بحریہ ٹاؤن تا رنگ روڈ پل سمیت دیگر علاقے شامل ہیں
LAHORE TRAFFIC MANAGEMENT NEW SECTORS
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی، پارہ چنار واقعے پر احتجاجی دھرنے گزشتہ رات سے جاری، ٹریفک کی روانی شدید متاثرٹریفک پولیس کے مطابق صرف مین شاہراہ فیصل کو کالا چھپرا کی طرف ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے
مزید پڑھ »
سردی اور دھولے کی لہر ملک میںمختلف علاقوں میں سردی اور دھولے کی لہر چل رہی ہے، اس وقت لاہور سے خانہوال تک موٹروے M4 ٹریفک کے لیے بند ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں مذہبی احتجاج کے دوران ٹریفک معمول پرکراچی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران دھرنے جاری ہیں لیکن ٹریفک پولیس کے اقدامات سے شہر کی ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔
مزید پڑھ »
واٹس ایپ کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے 4 نئے فیچرز صارفین کیلئے پیشیہ نئے کالنگ فیچرز واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن اور موبائل ایپ صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
جناح ایونیو انٹرچینج کا انڈر پاس 42 دن میں مکمل ہوگااسلام آباد میں جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈر پاس 25 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھ »
بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے پاکستان کی ضرورتبھارتی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔
مزید پڑھ »