بھارتی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔
کچھ ماہ قبل دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرنیوالے بھارت ی بورڈ (بی سی سی آئی) کی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کھیل نے کیلئے گرین شرٹس کی مدد کی ضرورت پڑگئی۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بھارت کیلئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیل نے کی امیدیں معدوم ہونے لگی ہیں اور انہیں پاکستان کا سہارا درکار ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل
کھیلنے کیلئے آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیمیں اس پوزیشن پر موجود ہیں جو ایونٹ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرسکتی ہیں۔بھارتی ٹیم کو اگر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو انکے مداحوں، بورڈ اور ٹیم کو پاکستان کیلئے دعا کرنا ہوگی کہ گرین شرٹس اپنے آنے والے پروٹیز کے خلاف بقیہ دونوں ٹیسٹ میچز میں فتح سمیٹ لیں اور پھر بھارت میزبان آسٹریلیا کیخلاف محض ایک ٹیسٹ میچ جیت فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے۔بھارتی ٹیم کیلئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنے کا ایک اور راستہ تھوڑ مشکل مگر آسان ہے، وہ ایسے اگر بھارت اپنے بقیہ دو میچز یعنی میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف فتح سمیٹتا ہے تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا لیکن کینگروز کو انکے میدان پر ہرانا بھارت کیلئے مشکل ترین ٹاسک ہے
کرکٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ بھارت پاکستان آسٹریلیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے دلچسپ صورتحال، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون 2025 میں کھیلا جانا ہے
مزید پڑھ »
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: کیا پاکستان اب بھی فائنل کھیل سکتا ہے؟ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رواں سائیکل میں 10 ٹیسٹ میچز باقی ہیں اور متعدد ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں
مزید پڑھ »
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی، کس ٹیم کے چانسز زیادہ ہیں؟ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 میں اب صرف 10 میچز باقی ہیں اور کوئی بھی ٹیم اب تک فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔
مزید پڑھ »
شطرنج چیمپئین شپ؛ چینی کھلاڑی پر فائنل جان بوجھ کر ہارنے کا الزامبھارت کم عمر ترین ڈی گوکیش نے عالمی چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا
مزید پڑھ »
مائیکل وان نے ٹیسٹ 5 کے بجائے 4 روز کا کرنے کیلئے آواز بلند کردیٹیسٹ کرکٹ کا ایک روز کم کرنے سے کرکٹ شیڈولنگ میں آسانی ہوگی، 5 کے بجائے ٹیسٹ کو 4 روز کا کرنا وقت کی ضرورت ہے: سابق انگلش کپتان
مزید پڑھ »
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئین شپ؛ ارشد ندیم نے تیاریوں کا آغاز کردیالاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کوچ سلمان بٹ کی نگرانی میں ٹرینگ شروع کردی
مزید پڑھ »