لاہور بورڈ کو حکومت کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی کھول دیا گیا

پاکستان خبریں خبریں

لاہور بورڈ کو حکومت کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی کھول دیا گیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

لاہور: لاہور تعلیمی بورڈ کو پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی کھول دیا گیا، پبلک ڈیلنگ کے باعث تعلیمی بورڈ کھلنے سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے، دو ملازمین کو علامات ظاہر ہونے پر کورو

نا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔پھیلنے کے خدشات پر پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کیساتھ لاہور تعلیمی بورڈ کو بھی بند کر دیا تھا، تمام تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں مگر چیئرمین ریاض ہاشمی نے کوئی حکومتی نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باوجود لاہور تعلیمی بورڈ کو کھول دیا ہے، بورڈ سٹاف کو فون کر کے ڈیوٹی پر بلالیا گیا، کمپیوٹر برانچ، سیکریسی برانچ اور ریکارڈ سیکشن میں تمام سٹاف ڈیوٹی پر حاضر ہونا شروع ہوگیا ہے، جبکہ باقی سیکشنوں کا سٹاف جزوی طور پر دفتر آ رہا ہے، تعلیمی بورڈ میں چونکہ پبلک ڈیلنگ کا...

صرف چند روز میں ہی کمپیوٹر سیکشن کے انچارج نے دو ملازمین نوید ناصر اور فریاد بٹ کو علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹیسٹ نتائج تک دفتر آنے سے روک دیا۔ علاوہ ازیں دفتر داخل ہونے سے قبل نہ تو سٹاف کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے اور نہ ہی دیگر ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے۔ رابطے پر سیکرٹری لاہور تعلیمی بورڈ ریحانہ الیاس نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور تعلیمی بورڈ کھولنے کا تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ ریاض ہاشمی کی...

جب چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ ریاض ہاشمی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا حکومت نے تعلیمی بورڈ بند کرنے کا کوئی حکم ہی نہیں دیا بلکہ 31 مئی تک بند کیا تھا مگر اس کے بعد پنجاب حکومت نے اس میں کوئی توسیع نہیں کی اور چیف سیکرٹری نے بورڈ کیلئے اوقات کار بھی جاری کر دیئے ہیں، جس سے یہ تاثر گیا کہ لاہور تعلیمی بورڈ کھل گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے پیپرز کی مارکنگ کروانی ہے اور رزلٹ بھی تیار کروانا ہے، پبلک کے کاموں کو تیز کرنے کیلئے صرف ان لوگوں کو ڈیوٹی پربلایا گیا ہے جن کا دفتر آنا ضروری ہے باقی سٹاف...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان کو فلپائن کے طرز کے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہےپاکستان کو فلپائن کے طرز کے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہےمسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک ریاض جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت فلپائن کے طرز عمل کے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے جہاں حکومت کی جانے سے سخت لیکن عوام دوست پالیسی بنائی گئی ہے جس کے تحت نظام زندگی بھی چل رہا ہے اور لوگ کورونا سے بھی محفوظ رہتے ہوئے کاروبار زندگی میں بھی شامل ہیں
مزید پڑھ »

وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرکوزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرکاسلام آباد : وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک ہوگئے اور ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی۔
مزید پڑھ »

طیارہ حادثہ: تحقیقاتی بورڈ نے لاہور ایئرپورٹ سے شواہد حاصل کرلیےطیارہ حادثہ: تحقیقاتی بورڈ نے لاہور ایئرپورٹ سے شواہد حاصل کرلیےذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ کپتان کی لاہور، کراچی اے ٹی سی سے گفتگو کا ریکارڈ بھی تحقیقاتی بورڈ کے حوالے کیا گیا ہے، جبکہ ریڈار کی ویڈیو ریکارڈنگ ایم پی 4 کےفارمیٹ میں فراہم کی گئی ہے، جو تحقیقات میں معاون ہوگی۔
مزید پڑھ »

طیارہ حادثہ، بلیک باکس ڈیٹا سربراہ انویسٹی گیشن بورڈ کے حوالےطیارہ حادثہ، بلیک باکس ڈیٹا سربراہ انویسٹی گیشن بورڈ کے حوالےطیارہ حادثہ، بلیک باکس ڈیٹا سربراہ انویسٹی گیشن بورڈ کے حوالے تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

لاہور، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیالاہور، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-26 03:40:57