لاہور چڑیا کے ٹھیکے کی نیلامی کی ریزور پرائس 32 کروڑ روپے رکھی گئی ہے
لاہور چڑیا گھر کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ اور پارکنگ سمیت دیگر تفریحی سہولتوں کی نیلامی جنوری میں ہوگی۔ نیلامی کے بعد لاہور چڑیا گھر کی تفریح عام آدمی کے لیے مشکل ہوجائیگی۔
لاہور چڑیا گھر کو نجی شعبے کے حوالے کیے جانے کے بعد چڑیا گھراندر مختلف تفریح سہولتوں کی الگ سے ٹکٹ لینا ہوگی۔ دستاویزات کے مطابق انٹری ٹکٹ 100 روپے، ایکوریم 100 روپے، سانپ گھر 200 روپے، واک تھرو ایوری 100 روپے، مکسڈ رئیلٹی 100 روپے، ورچوئل رئیلٹی 200 روپے اور زو ہالو ورس300 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ پارکنگ فیس الگ سے ادا کرنا ہوگی۔
واضع رہے کہ لاہور چڑیا گھر کی ری ویپنگ کا منصوبہ 2023 میں نگران حکومت نے شروع کیا تھا۔منصوبے پر ایک ارب 83 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔تعمیراتی کام مکمل۔ہوچکا ہے کہ بڑی تعداد میں نئے جانور،پرندے اور ریپٹائلز بھی لائے گئے ہیں تاہم بیرون ملک سے بعض نئے جانور ابھی لائے جانے باقی ہیں۔ لاہور چڑیا گھر کو تین سال کے لیے نجی شعبے کے حوالے کیا جائیگا۔ ٹھیکہ حاصل کرنیوالی کمپنی پارکنگ،انٹری گیٹس ،ایوری،ہالو ورس سمیت دیگر مقامات پر اپنا سٹاف تعینات کرے گی، املاک اور مشینری کی دیکھ بھال،مرمت کی ذمہ داری کمپنی کی ہوگی ، کمپنی بجلی سمیت دیگر یوٹیلٹی بل ادا کرنے کی بھی پابند ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظعدالت میں فریقین کے دلائل مکمل، پراسیکیوشن کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا
مزید پڑھ »
کراچی کے بازاروں میں برقعہ پہن کر جانیکے باوجود لوگ کیسے پہچانتے ہیں؟ ماہرہ کا انکشاف17ویں عالمی اردو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کراچی اور لاہور کے بازاروں میں شاپنگ کرنے کے حوالے سے دلچسپ کہانی مداحوں کو سنائی
مزید پڑھ »
فورٹ عباس؛ بیوی نے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیابیٹوں نے ماں کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گھر کے صحن میں دفنادی تھی
مزید پڑھ »
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی تجویز دیلاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر اسکولوں کو سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے اور تعمیراتی کام ہفتے میں محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی پرواز 4 برس بعد پیرس کیلئے اڑان بھرنے کو تیارترجمان پی آئی اے نے پروازں کی بحالی کے لیے تیاریاں مکمل ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہفتے میں دو پروازیں شیڈول ہیں
مزید پڑھ »
ماہرہ خان کا سینئر اداکار فردوس جمال کے بیانات پر دلچسپ ردعملفردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی
مزید پڑھ »