لاہور کے 70فیصد تک سیوریج میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu CoronaVirus
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے اسٹول ٹیسٹنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈسپوزل پمپس کے سیمپلز میں70سے 80 فیصد کورونا وائرس پایا گیا۔
ڈاکٹرطاہریعقوب کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل پمپس سے سیمپل لئے گئے تھے، لاہور میں بہت سی جگہوں پر کورونا ہاٹ اسپاٹ موجود ہیں۔ یاد رہے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور واسا مل کر سیوریج کے نمونوں سے کرونا وائرس کا پتہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ سیوریج ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلے گا کہ کس محلے میں کتنا وائرس پھیلا۔
لاہور کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لے کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے آبادی کے لحاظ سے کم ٹیسٹ کیے گئے، اسمارٹ لاک ڈاون میں لوگوں کو علاقے بند کرنے پر تحفظات ہیں۔ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی واسا سے مل کر سائنٹفک اسٹڈی کرنے جا رہی ہے، پنجاب حکومت کو بھی سائنٹفک اسٹڈی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ کے مسائل کے حل کے لیے مشاورتی کمیٹی تشکیلسندھ کے مسائل کے حل کے لیے مشاورتی کمیٹی تشکیل ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
دہشتگردوں کے علاج سے متعلق مقدمہ کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »
ہاروی وائنسٹن کے خلاف اہم مقدمے کی سماعت دسمبر تک ملتوی - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
یوم آزادی کے حوالے سے چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتماملاہور (ویب ڈیسک)یومِ آزادی کے حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہورعو ن عباس بخاری کے زِیر اہتما م ہم مشعل راہ کے تعاون سے
مزید پڑھ »