حکومت نے جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرایا تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت میں وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرا دیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواستگزار کے مطابق یہ تو وزیراعظم کا اختیار تھا۔ پرویز مشرف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ فیصلے کے مطابق بھی وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے ہی یہ مقدمہ بنانا تھا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ غداری کے مقدمے کے لیے آئین کو معطل ہونا ضروری ہے، کیا نومبر 2007 کو ایسا ہوا، مارشل لا تو 12 اکتوبر کو لگا جس کا اس مقدمہ میں ذکر ہی نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے کا ریکارڈ کیوں پیش نہیں کیا گیا جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا سکا۔ جب ریکارڈ پیش ہوگا تو اٹارنی جنرل پاکستان بھی پیش ہوں...
عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست پر مزید کارروائی 10دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ، شریف فیملی کی العریبیہ شوگرمل کے اثاثے منجمدکرنے کےخلاف درخواست مستردلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ملکیتی
مزید پڑھ »
طلبہ یکجہتی مارچ کے منتظمین اور شرکا کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-لاہور ہائیکورٹ نے گھی...
مزید پڑھ »
پرویز مشرف شدید علیل، دبئی کے اسپتال میں داخلسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف شدید علیل ہو گئے ہیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ انھیں دبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
غداری کے مقدمے کیلئے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے ،کیانومبر2007کوایسا ہوا؟،پرویز مشرف کے ٹرائل کیخلاف کیس میں ہائیکورٹ کا استفسارلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کے ٹرائل کےخلاف کیس کی سماعت10
مزید پڑھ »