لاہور ایئرپورٹ پر چینی مسافر کی طبیعت اچانک خراب، ناک سے خون بہنے لگا ARYNewsUrdu
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایئرپورٹ پر اس وقت انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جب لاؤنج میں بیٹھے ایک چینی مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور اس کی ناک سے خون نکلنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر موجود چینی مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور اس کی ناک سے خون جاری ہوگیا، لاہور ائیرپورٹ پر محکمہ صحت کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ چینی مسافر ڈیمنگ یاؤ کو فوری طور پر آئسولیشن روم منتقل کیا گیا، مذکورہ مسافر کی مکمل اسکریننگ کی گئی جس کے بعد اسے ایمبولینس پر سروسز اسپتال روانہ کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق چینی باشندے کو سروسز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے، مسافر میں ابتدائی علامات کرونا وائرس کی نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا تھا، مسافر لاہور سے چین کے شہر ارومچی جانا چاہتا تھا تاہم چین کی پروازیں بند ہونے سے لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھا تھا۔
خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی ہے، کروناسے ایک ہلاکت فلپائن میں بھی سامنے آئی ہے۔ چین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر گفتگوراولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اہم ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھ »
50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی کاپی دینے کی شرط نافذپچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی کاپی دینے کی شرط نافذ تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
لڑکی کی زبردستی شادی کرانے کی کوشش پر برمنگھم میں پاکستانی جوڑے کو لمبی قیدبرمنگھم: برطانوی شہر برمنگھم میں پاکستان نژاد لڑکی کی زبردستی شادی کرانے کی کوشش پر پاکستانی جوڑے کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کراؤن کورٹ نے 55 سالہ پاکستانی نژاد شخص کو 7 سال جب کہ ان کی 43 سالہ بیوی کو ایک سال قید کی سزا سن
مزید پڑھ »