لبنان میں بہت سے لوگوں کو، شدید اسرائیلی بمباری کے پہلے اشارے موبائل فون پر آنے والے پیغامات، خودکار فون کالز یا ہائی جیک شدہ ریڈیو نشریات کی شکل میں ملے۔
1990 میں ملک کی خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سے پیر کا دن لبنان میں سب سے ہلاکت خیز دن تھا جب اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 بچوں سمیت 550 سے زیادہ افراد مارے گئے۔
اسرائیل کی سرحد سے صرف چار کلومیٹر دور بیت لف سے تعلق رکھنے والی نعمت نے بی بی سی عربی کو بتایا کہ ان کے بھائی کو بھی ایسا پیغام موصول ہوا۔ لبنان میں نئے فضائی حملوں کے بارے میں تناؤ جمعرات کو اس وقت بڑھنا شروع ہوا جب اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت بیروت کے اوپر پروازیں کیں۔ ایک طرف اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے انتباہ جاری کیا ہے تاکہ لوگ محفوظ علاقوں میں منتقل ہوسکیں، دوسری طرف ایسے پیغامات وصول کرنے والے اس الجھن میں ہیں کہ انھیں کہاں جانا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے سوچا کہ یہ کرنا صحیح ہے کیونکہ میری بہن کا گھر سرحد کے زیادہ قریب واقع ہے۔‘امداری کارکن حزب اللہ کے راکٹ حملے کے بعد اسرائیل میں ایک تباہ شدہ عمارت کی دیوار پر لٹکتے اسرائیلی پرچم کے سامنے کھڑے ہیںشمالی اسرائیل میں رہنے والے لوگوں کو بھی انتباہی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق ایک پیغام میں کہا گیا کہ ’اپنے پیاروں کو الوداع کہو لیکن فکر مت کرو، آپ انھیں چند گھنٹے بعد جہنم میں گلے لگا لیں گے۔‘
فضائی حملوں کے بارے میں انتباہات کے بعد لبنان میں بہت سے والدین اپنے بچوں کو سکولوں سے لینے کے لیے دوڑ پڑے، جبکہ وزارت تعلیم نے ’سکیورٹی اور فوجی حالات‘ کی وجہ سے متعدد سکول اور جامعات بند کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ طلبا کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
داعش کی مدد کی کوشش کے الزام میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان گرفتارمحمد شاہزیب نیویارک میں حملے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا تھا، حملہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے تقریبا ایک سال بعد ہونا تھا: اٹارنی جنرل
مزید پڑھ »
لبنان میں دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز کے آلات تائیوان میں بنے یا کہیں اور؟ تائیوانی وزیر نے بتادیادھماکاخیز موادپیجرز کے لبنان پہنچنے سے پہلے ان میں رکھاگیاتھا، لبنانی یو این مشن
مزید پڑھ »
تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہے50 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 12,000 سے زائد شرکاء کا ابتدائی طور پر 2006 اور 2008 کے درمیان سروے کیا گیا
مزید پڑھ »
جنگ کو روکنا ہوگا، لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جا سکتا: یو این سیکرٹری جنرلغزہ کے لوگوں کی زیادہ مدد نا کرنے پر افسردہ ہوں اور اس کی وجہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں: انتونیوگوتریس
مزید پڑھ »
دنیا میں سب سے بڑے ہاتھوں اور پیروں کا مالک نوجوانایرک کلبرن کے ہاتھوں اور پیروں کا حجم دنیا کے تمام نوجوانوں سے زیادہ بڑا ہے۔
مزید پڑھ »
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری؛ سینئر حزب اللہ کمانڈرابراہیم قبیسی شہیدلبنان پر اسرائیل کے حملوں میں شہید افراد کی تعداد 570 ہوگئی
مزید پڑھ »