ماریہ واسطی: 'میرا جسم میری مرضی' کو بےوجہ متنازع بنایا جا رہا ہے

شوبز خبریں

ماریہ واسطی: 'میرا جسم میری مرضی' کو بےوجہ متنازع بنایا جا رہا ہے
ماریہ واسطی'میرا جسم میری مرضی'خواتین کے حقوق
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 40%
  • Publisher: 53%

اداکارہ ماریہ واسطی نے پوڈکاسٹ میں 'میرا جسم میری مرضی' کے نعرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کو بےوجہ متنازع بنایا جا رہا ہے اور اس کا مطلب صرف خیالات، خودمختاری اور آزادی ہے. انہوں نے کہا کہ خواتین کو پاکستان میں اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور انہیں اس پر بحث کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ہے.

پاکستان شوبز کی سینیئر اداکارہ ماریہ واسطی کا کہنا ہے کہ 'میرا جسم میری مرضی' کے نعرے کو جان کر متنازع بنایا گیا ہے ہمارے معاشرے خواتین کے حقوق سلب کئے جاتے ہے۔ اداکارہ ماریہ واسطی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی، جن میں خواتین کے حقوق اور بچوں کے حقوق کے موضوع بھی شامل تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نعرہ 'میرا جسم میری مرضی' کو بےوجہ متنازع بنایا جا رہا ہے حالانکہ اس کا مطلب صرف خیالات، خودمختاری اور آزادی ہے، انہوں نے کہا کہ اس نعرے پر سارا فوکس صرف لفظ 'جسم' پر

کیا جاتا ہے، جو بلاجواز ہے۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ پاکستان میں خواتین، جو ملک کی 55 فیصد آبادی ہیں، کے باوجود اقلیت کی طرح اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ حالانکہ نعرے کی بنیاد محض ہر فرد کی اپنی ذات اور فیصلوں پر کنٹرول کی بات کرتی ہے نہ کے جسم کی۔ اداکارہ نے کہا کہ جس طرح لوگ اپنے جسم کے دیگر اعضا، جیسے گردہ یا آنکھ کو اپنی ملکیت کہتے ہیں اور کسی کو اعتراض نہیں ہوتا، ویسے ہی 'میرا جسم میری مرضی' پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ ماریہ واسطی نے یہ بھی کہا کہ خواتین یہ نعرہ اس لیے لگا رہی ہیں کیونکہ انہیں ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے یہاں تک کہ انہیں اس پر بحث کی بھی اجازت نہیں۔ جو اپنے حق کیلئے بول نہیں سکتے ان کے لئے آواز اُٹھانا ان کا فرض ہے جو بولنے کی ہمت رکھتے ہیں اور جن کی بات سنی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہمارے معاشرے میں بچوں تک کو سوال کرنے کی اجازت نہیں ان کے سوالات کے جواب نہیں دیئے جاتے اور سمجھایا جاتا ہے کہ بس جو کہہ دیا ہے وہ کرو۔ ماریہ واسطی کے پوڈکاسٹ کے مختلف ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جس پر مداح اور سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ ردعمل دے رہے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ماریہ واسطی 'میرا جسم میری مرضی' خواتین کے حقوق پوڈکاسٹ سوشل میڈیا

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مریم نفیس اور سوشل میڈیا صارفین میں لفظی جنگ چھڑ گئیمریم نفیس اور سوشل میڈیا صارفین میں لفظی جنگ چھڑ گئیاداکارہ کو حمل کے دوران سیر سپاٹے اور فوٹوشوٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
مزید پڑھ »

’’فیک نیوز بڑا مسئلہ، اس سے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘‘’’فیک نیوز بڑا مسئلہ، اس سے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘‘اداروں کے خلاف بات کرنا ان کی تضحیک کرنا ان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے
مزید پڑھ »

کرک اور بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحقکرک اور بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحقمتوفی پولیو ورکر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا: پولیس
مزید پڑھ »

فیصل سے شادی سے قبل طلاق یافتہ تھی، دوران عدت رشتہ آیا: ثنا کا انکشاففیصل سے شادی سے قبل طلاق یافتہ تھی، دوران عدت رشتہ آیا: ثنا کا انکشافمیری اور فیصل کی پہلی ملاقات کافی ڈرامائی تھی جس پر ڈرامہ بھی بنایا جا سکتا ہے: ثنا فیصل کی گفتگو
مزید پڑھ »

کوئی اپنی دولت یا بندوق سے پاکستان کا مالک نہیں بن سکتا، امیر جماعت اسلامیکوئی اپنی دولت یا بندوق سے پاکستان کا مالک نہیں بن سکتا، امیر جماعت اسلامیمنظم طریقے سے نوجوانوں کو مایوس کیا جا رہا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ پاکستان میں کچھ نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان
مزید پڑھ »

وطن واپس جائیں گے، کوئی غلطی ہوئی ہے تو شامیوں کی طرف سے معذرت خواہ ہوں: شامی مہاجر کی ترک ٹی وی سے گفتگووطن واپس جائیں گے، کوئی غلطی ہوئی ہے تو شامیوں کی طرف سے معذرت خواہ ہوں: شامی مہاجر کی ترک ٹی وی سے گفتگوشامی نوجوان کی ترک ٹی وی سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ترکوں کی جانب سے نوجوان کو بے حد سراہا جا رہا ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:34:21