شرح سود ڈھائی فیصد کمی سے 15 فیصد ہوگئی، موجودہ شرح سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی: اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 250 بیسز پوائنٹس کم کرکے 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے، آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے نئے پروگرام کی منظوری دی جس سے غیر یقینی کیفیت کم ہوئی ہے اور مجوزہ بیرونی رقوم کی آمد کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کم کرکے17.5فیصد کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ اکتوبر میں کیے گئے سرویز سے صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے اعتماد میں بہتری اور مہنگائی کی توقعات میں کمی ظاہر ہوئی، پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف سے کم رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ شرح سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک نے بھی شرح سود میں 250 پوائنٹس کی کمی کردی، 250 پوائنٹس کی کمی سے شرح سود 17.5 سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کی تھی جس کے بعد شرح سود 17.5فیصد تھی۔سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھ کر 5 سال ہوگی، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیے جانے کا امکان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلاننئی مانیٹری پالیسی کے اجرا کے بعد شرح سود 15 فیصد کی سطح پر آگئی
مزید پڑھ »
مہنگائی مزید کم ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا: مرکزی بینکاسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی
مزید پڑھ »
لاہور؛ اسموگ کے تدارک کیلیے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، آتش بازی پر مکمل پابندیمحکمہ ماحولیات نے اسموگ کے اثرات میں کمی کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی
مزید پڑھ »
کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کا امکانکی شرح میں مزید کمی سے کاٹن ایکسپورٹس میں اضافہ ہوسکتا ہے
مزید پڑھ »
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی آگئیرواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی آئی
مزید پڑھ »
اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی قرار دینے کی تجویز دے دیوزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں درجن کے قریب ترامیم کی تجویز دی ہے
مزید پڑھ »