مایوسی کے بادل چھٹ چکے، ڈیفالٹ کی باتوں والے کدھر ہیں؟کیا انہیں جوابدہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ آرمی چیف

Army Chief خبریں

مایوسی کے بادل چھٹ چکے، ڈیفالٹ کی باتوں والے کدھر ہیں؟کیا انہیں جوابدہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ آرمی چیف
Coas
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

آج پاکستان کی معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک ان شاء اللہ مزید بہتر ہوں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، ایک سال پہلے چھائے ہوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں، مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟کیا ان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟

کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک ان شاء اللہ مزید بہتر ہوں گے، مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چاہیے۔ یاد رکھیں ! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے، جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا، آپ اپنا پیسا لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں، جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں، پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Coas

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مایوسی کے بادل چھٹ چکے، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھرہیں؟ آرمی چیفمایوسی کے بادل چھٹ چکے، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھرہیں؟ آرمی چیفجتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، بزنس کمیونٹی سے خطاب
مزید پڑھ »

کوئٹہ دھماکےکے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا، آرمی چیف کی شرکتکوئٹہ دھماکےکے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا، آرمی چیف کی شرکتآرمی چیف نے اس موقع پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے قومی عزم و ارادے کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائےگا۔
مزید پڑھ »

امریکی ارکان کانگریس کو فوری عمران کیوں یاد آ جاتا ہے؟ فیصل واوڈاامریکی ارکان کانگریس کو فوری عمران کیوں یاد آ جاتا ہے؟ فیصل واوڈاعافیہ صدیقی کے کیس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی انہیں نظر کیوں نہیں آتی؟
مزید پڑھ »

آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے: پی ٹی آئی رہنماآئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے: پی ٹی آئی رہنمابانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا: شیخ وقاص اکرم کی گفتگو
مزید پڑھ »

تشدد کیس، اداکارہ نرگس کے شوہر نے عبوری ضمانت حاصل کرلیتشدد کیس، اداکارہ نرگس کے شوہر نے عبوری ضمانت حاصل کرلینرگس میرے نکاح میں ہے، میاں بیوی کے درمیان جھگڑے معمول ہیں، جن لوگوں نے کردار کشی کی انہیں نہیں چھوڑوں گا، شوہر
مزید پڑھ »

اداکارہ نرگس نے میرے شوہر کو جھوٹے منشیات کیس میں گرفتار کروایا، نگار چوہدریاداکارہ نرگس نے میرے شوہر کو جھوٹے منشیات کیس میں گرفتار کروایا، نگار چوہدریمیرے شوہر بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں لہذا انہیں رہا کیا جائے، اداکارہ کی وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 14:54:01