متحدہ عرب امارات سے خوش خبری آگئی ARYNewsUrdu
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس سے متاثر ہونے والے مزید دو افراد صحت یاب ہوگئے۔
اماراتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا جان لیوا کروناوائرس آہستہ آہستہ پوری دنیا تک پہنچ رہا ہے، تاہم متحدہ عرب امارات میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ اماراتی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر 8 مریض کرونا وائرس کا شکار تھے جن میں تین کا مکمل علاج کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ قبل ازیں ایک چینی مریضہ بھی مکمل شفایاب ہوئی تھی۔
حال ہی میں صحت یاب ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق بھی چین سے ہے جن میں سے ایک کی عمر41 سال ہے جبکہ دوسرا اس کا بیٹا ہے جس کی عمر8 سال ہے۔محکمہ صحت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ دیگر مریض بھی جلد صحت یاب ہوجائیں گے جبکہ خطرناک وائرس کا یو اے ای میں علاج ہونا اس کا ثبوت ہے کہ ہمارے ہاں صحت کے خدمات عالمی معیار کے ہیں۔
خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری ہے، وائرس سے چین کے اندر مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے بھی بڑھ گئی، جب کہ کرونا وائرس کے مزید 14886 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں، وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 16 فروری سے پاکستان کا دورہ کریں گے | Abb Takk News
مزید پڑھ »
سعودی عرب پانی کی کمی مصنوعی بارش سے پوری کرے گاسعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے مطابق سعودی کابینہ نے ملک میں مصنوعی بارش کے جس
مزید پڑھ »
سعودی عرب:اونٹوں کے لیے دُنیا کے سب سے بڑے اسپتال کا منصوبہ تیارسعودی عرب:اونٹوں کے لیے دُنیا کے سب سے بڑے اسپتال کا منصوبہ تیار SaudiArabia Camels Hospital Project VeterinaryHospital CamlelsDisease Treatment Care KSAMOFA AlArabiya_KSA
مزید پڑھ »
سعودی عرب: 4 ارب کی لاگت سے اونٹوں کا اسپتال بنانے کا فیصلہریاض : سعودی حکام نے القصیم میں 10 کروڑ ریال کی لاگت سے دنیا کا سب سے بڑا اونٹوں کے اسپتال کا منصوبہ مکمل کرلیا، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا اسپتال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی گورنری القصیم میں سعودی حکام نے صحرائی جہاز کہے جانے والے جانور
مزید پڑھ »
چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی - World - Dawn News
مزید پڑھ »