متنازع شہریت بل کے خلاف ہنگامے، جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی تفصيلات جانئے: DailyJang
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس کشیدہ صورتحال کے باعث جاپانی وزیر اعظم کا بھارت کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم شنزوایبے کا 15دسمبر سے بھارت کا تین روزہ دورہ شیڈول تھا، جاپانی وزیر اعظم اور بھارتی وزیر اعظم کے درمیان سربراہی اجلاس آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں ہونا تھا۔تاہم بی جے پی حکومت کی جانب سے شہریت کے متنازع ترمیمی بل کیخلاف جاری احتجاج اور ہنگاموں نے شدت اختیار کرلی ہے جبکہ اس احتجاج کا مرکز بھی شمالی مشرقی بھارت اور بالخصوص ریاست آسام اور تریپورہ ہے۔
آسام کے صدر مقام گوہاٹی میں دو روزقبل ہونے والے ہنگاموں کے دوران احتجاج کرنے والوں نے بھارت جاپان وزرا اعظم ملاقات کی جگہ پر تیار کیا گیا ڈائس اور دیگر انتظامات تہہ وبالا کردیے تھے۔ جبکہ ابھی تک گوہاٹی سمیت آسام کے دیگر شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ نے بھی احتجاج کی وجہ سے بھارت کا دورہ منسوخ کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت: متنازع شہریت بل کےخلاف احتجاج، کرفیو نافذ، درجنوں گرفتار - World - Dawn News
مزید پڑھ »
متنازع شہریت ترمیمی بل کی منظوری,بنگلہ دیشی وزراءکا دورہ بھارت منسوخمتنازع شہریت ترمیمی بل کی منظوری,بنگلہ دیشی وزراءکا دورہ بھارت منسوخ India CitizenshipAmendmentBill CitizenshipBill Bangladesh PMOIndia
مزید پڑھ »
شہریت کا متنازع بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنجشہریت کا متنازع بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متنازع بل انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی نے چیلنج کیا ہے۔
مزید پڑھ »
شہریت سے متعلق متنازع مسلم مخالف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیانئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی پارلیمان سے منظور ہونے والے شہریت سے متعلق
مزید پڑھ »
شہریت کے متنازعہ بل کے خلاف بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیاشہریت کے متنازعہ بل کے خلاف پڑوسی ملک بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیا ہے، انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں بل کی منظوری کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »
شہریت کا متنازع ترمیمی بِل انڈین سپریم کورٹ میں چیلنجسیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ نے غیرمسلم غیرقانونی تارکینِ وطن کو انڈیا کی شہریت دینے کے اس بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ اسے غیرقانونی قرار دیا جائے۔ CABBill2019 CitizenshipAmendmentBill2019 تفصیلات:
مزید پڑھ »